ممبئی//ٹیم انڈیا جمعرات کو انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہو گئی ہے۔ ہندوستان کے ٹیسٹ اسپیشلسٹ چیتیشور پجارا اور تیز گیند باز محمد شامی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
ان دونوں کھلاڑیوں نےاپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کُو ایپ سے ایک تصویر شیئر کی اور انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہونے کے بارے میں بتایا۔ پجارا نے اپنی پوسٹ کا کیپشن دیا، "اگلے چیلنج کے لیے تیار۔”
کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی بلے بازی سے انگلینڈ کو پریشان کرنے والے پجارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا کے خلاف کھیلی گئی ہوم ٹیسٹ سیریز میں ان کی خراب فارم کو دیکھتے ہوئے سلیکٹرز نے انہیں ٹیم سے باہر کا راستہ دکھایا تھا۔
درحقیقت انگلینڈ کے خلاف ہندوستان روانگی سے قبل چیتشور پجارا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کیا ہے، جس میں ان کے ساتھ سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی، رویندرا جڈیجا، شبھمن گل، شاردل ٹھاکر،پرسدھ کرشنا نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے کیپشن میں پجارا نے لکھا، ’’اگلے چیلنج کے لیے تیار، برٹین بانڈ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ روہت شرما کی قیادت میں ٹیم انڈیا انگلینڈ کے لیے روانہ ہو چکی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کو انگلینڈ کے دورے پر ایک ٹیسٹ میچ، تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے کھیلنا ہے۔