جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

آئی جی پی جموں کا ممکنہ حفاظتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے سخت چوکسی اور فعال اقدامات پر زور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-19
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

جموں//
جموں زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بھیم سین توتی نے کٹھوعہ ضلع میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا دورہ کرتے ہوئے کسی بھی ممکنہ حفاظتی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے سخت چوکسی اور فعال اقدامات پر زور دیا ہے ۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جموں، سانبہ، کٹھوعہ رینج، شیو کمار شرما کے ساتھ پیر کو بین الاقوامی سرحد کے ساتھ فارورڈ آپریٹنگ بیسز کا آئی جی پی کا دورہ سرحدی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران توتی نے موجودہ سیکورٹی انتظامات، آپریشنل تیاریوں اور پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان رابطہ کاری کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پی نے ان سٹریٹجک مقامات پر تعینات افسران اور اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کو در پیش آپریشنل چیلنجز کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور خطے کی حفاظت میں ان کی لگن کا اعتراف کیا۔
ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ آئی جی پی نے کسی بھی ممکنہ سیکورٹی خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت چوکسی، بہتر نگرانی اور فعال اقدامات کی ضرورت پر زور دیا اور سرحدی علاقوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہموار بین ایجنسی تال میل کی اہمیت کا اعادہ کیا۔
عہدیدار نے کہا کہ بعد میں آئی جی پی نے ڈی آئی جی کے ساتھ جموں،سانبہ بیلٹ میں رنگ روڈ کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا دیر رات گئے معائنہ کیا اور اس دوران مصروف سڑک پر اہلکاروں کی تعیناتی، حفاظتی اقدامات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
آئی جی پی نے ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں سے بات چیت کی اور ان کے آپریشنل چیلنجز اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔آئی جی پی نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیسنگ کی حکمت عملیوں میں مسلسل چوکسی اور بہتری پر زور دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور میں سی آر پی ایف جوان کی مبینہ خود کشی

Next Post

اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ کو لے کر راجوری میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

کپواڑہ میں حزب کمانڈر کی جائیداد قرق:پولیس

2025-07-10
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سری نگر: لاکھوں رویے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-10
ایس ایس بی بھرتی گھوٹالہ:پنچایت اکاؤنٹ اسسٹنٹ کا پرچہ بھی لیک ہونے کا انکشاف، او ایم آر شیٹس بھی تبدیل
مقامی خبریں

جعلی سیفائر ریکیٹ کا پردہ فاش۔حیدرآباد کے شخص کو۶۲لاکھ روپے واپس

2025-07-10
630 عازمین حج کا پہلاقافلہ آج 2 پروازوں میں سرینگر پہنچ رہا ہے
مقامی خبریں

حج ۲۰۲۶: حکومت نے درخواستوں کا عمل شروع کردیا ‘۳۱ جولائی آخری تاریخ

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

بارہمولہ میں قبرستان میں کھدائی ٹھیکیدار‘ جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس

2025-07-09
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

اسٹیٹ ہڈ کی بحالی کی مانگ کو لے کر راجوری میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.