جموں//
جموںکشمیر کے لکھن پور میں پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک نجی گاڑی سے کروڑ روپے نقدی برآمد کرکے سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لکھن پور میں معمول کی چیکنگ کے دوران جموں وکشمیر پولیس نے ایک گاڑی کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران گاڑی سے ایک طلاع کے مطابق دو سے تین کروڑ روپے نقد برآمد کئے گئے ۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے دو نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لا کر انہیں جوائنٹ انٹروگیشن سینٹر منتقل کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار نوجوانوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔