جمعہ, جولائی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خشک سالی کا شاخسانہ ، شمالی ، جنوبی اور وسطی کشمیر کے جنگلات میں آتشزدگی

چشمے بھی سوکھ گئے ہیں‘کسانوں کو پریشانی کہ اگر بارشیں نہ ہوئیں تو انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-18
in اہم ترین
A A
منجکوٹ علاقے میں آتشزدگی، قریب ڈیڑھ درجن مویشی ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں جاری خشک موسمی صورتحال سے جہاں کئی چشمے سوکھ گئے ہیں، وہیں اس دوران کئی علاقوں کے جنگلوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔
ترال کے پنگلش، کملا، لری بل ، شکار گاہ، سیر جاگیر اور پنر جاگیر کے جنگلات میں گزشتہ دو روز سے آگ لگی ہوئی ہے جس پر قابو پانے کی خاطر کڑی مشقت کی جارہی ہے ۔
ترال میں ہی آری پل اور دلناگ چشمے سوکھ گئے جبکہ درجنوں چھوٹے بڑے چشمے سوکھنے کے کگار پر پہنچ گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلسل خشک سالی کی وجہ سے وادی کے جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اتوار اور پیر کی درمیانی شب جنوبی ، شمالی اور وسطی کشمیر کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی جس نے وسیع العریض علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
مقامی لوگوں نے خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ترال کے جنگلی علاقوں میں سرسبز سونے کو آگ کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
لوگوں نے بتایا کہ چونکہ اوپری پہاڑی علاقوں میں آگ نمودار ہوئی ہے لہذا فائر اینڈ ایمرجنسی محکمہ کے عملے کو وہاں تک پہنچنے میں دقتوں کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔
ایک اور مقامی شہری نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کی خاطر سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھانے کی اشد ضرورت ہے ۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ وادی کے کئی جنگلی علاقوں میں آگ لگنے کی وارداتوں میں روز بروز غیر معمولی اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔
عہدیدار نے کہاکہ کپواڑہ ، ترال اور یوسمرگ کے جنگلوں سے آگ نمودار ہونے کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی اور محکمہ جنگلی حیات کے اہلکاروں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔
دریں اثنا ترال میں خشک سالی کی وجہ سے آر ی پل چشمہ سوکھ گیا ہے اور اس چشمے کی وساطت سے تین درجن سے زائد دیہات کے لوگ پانی استعمال کرتے تھے ۔
ترال میں ہی دلناگ چشمہ سوکھنے کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹے اور بڑے قدرتی چشمے سوکھنے کے کگار پر پہنچ گئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق خشک موسم کے چلنے اس طرح کی صورتحال پیدا ہوئی ہے ۔
دریں اثنا ممبر اسمبلی ترال رفیق احمد نائیک نے یو این اردو کو بتایا کہ گزشتہ کئی دنوں سے ترال کے جنگلی علاقوں سے آگ نمودار ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سات مقامات پر لگی آگ پر قابو پایا گیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل خشک سالی کی وجہ سے آگ کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ محکمہ جنگلات میں افرادی قوت کی قلت کے باعث بھی آگ بجھانے کی کارروائیوں میں روکاٹیں پیش آرہی ہیں۔
ترال کے ممبر اسمبلی نے جموں وکشمیر کی سرکار سے مودبانہ اپیل کی کہ محکمہ جنگلات میں خالی پڑی اسامیوں کو جلدازجلد پر کیا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات میں ملازمین کی کمی کا اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت دیا جاسکتا ہے کہ ایک رینجرآٹھ علاقوں کی نگرانی کر رہا ہے ۔انہوں نے جنگلی علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کریں۔
ترال کے کئی علاقوں میں چشمے سوکھنے کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں ممبر اسمبلی ترال نے کہاکہ خشک سالی کے ساتھ ساتھ عدم توجہی اس کی سب سے بڑی وجہ ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

فلسطینیوں کو ان کی سر زمین سے کوئی زبردستی نکال باہر نہیں کر سکتا، محمود عباس

Next Post

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

مودی کونامبیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا

2025-07-10
پولیس سربراہ کا ریاسی اور رام بن میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
اہم ترین

پولیس سربراہ کا شمالی کشمیر کا دورہ سکیورٹی صورتحال کا لیا جائزہ

2025-07-10
تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟
اہم ترین

تبت میں چین کا سب سے بڑا ڈیم ہندوستان کے لیے ممکنہ ’واٹر بم‘ کیوں ہے ؟

2025-07-10
وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی ایس کے آئی سی سی اور جے کے ٹی ڈی سی بورڈ میٹنگز کی صدارت 

2025-07-10
دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
Next Post
فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

فوج کی وائٹ نائٹ کور کے جی او سی کا راجوری سیکٹر کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.