منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بجٹ سال۲۰۲۵۔۲۶لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر ہے :مرکزی وزیر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-16
in اہم ترین
A A
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
اقلیتی اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے بجٹ سال۲۰۲۵۔۲۰۲۶کو تاریخی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے مڈل کلاس سے وابستہ لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ سال۲۰۴۷کے وکشٹ بھارت کیلئے ایک بنیاد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بجٹ لوگوں کی توقعات سے بالاتر ہے ۔
مرکزی وزیر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو یہاں’بجٹ پر چرچا‘کے موضوع پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔
رجیجو نے کہا’’ہمارے سینئر وزرا خود ریاستوں کے دارلخلافوں اور اہم شہروں میں جا کر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے ہیں تاکہ عوام تک بجٹ کی اہم باتوں کو پہنچایا جا سکے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’بجٹ سال۲۰۲۵۔۲۰۲۶کو سال۲۰۴۷تک ملک کو وکشٹ بھارت بنانے کی ایک بنیاد ہے اس میں انفراسٹرکچر، مڈل کلاس، کسانوں، خواتین اور بچوں کیلئے خاص طور پر بڑی پیش کش کی گئی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ لوگوں کی توقعات سے بالاتر ہے ۔
رجیجو نے کہا’’جب ملک میں۲۰۱۴میں ہماری سرکار بنی تو سالانہ ۲لاکھ روپے تک ٹکیس میں چھوٹ تھی ہم نے اس کو بڑھا کر ۷لاکھ روپے کر دیا‘‘۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ہم نے اس کو۷لاکھ سے بڑھا کر۱۲لاکھ کر دیا جو اب نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا میں بحث کا باعث بن گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اب ماہانہ ایک لاکھ روپیہ کمانے والے کو ایک روپیہ بھی ٹیکس نہیں ادا کرنا ہے ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں سادہ زندگی گذارنے والے لوگوں کو اتنا بڑا ریلیف آج تک کبھی نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر شعبے میں اس قدر ٹیکس رکھا گیا ہے کہ مڈل کلاس کے لوگ اچھی طرح سے اپنی زندگی گذار سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر میں جو لوگ چھوٹے چھوٹے تجارت کر رہے ہیں جیسے سیب اگاتے ہیں یا دستکار ہیں ان کو بھی بہت بڑی راحت دی گئی ہے ۔
اقلیتی امور کے وزیر نے کہا کہ کشمیر کی دستکاریاں جو دنیا بھر میں مشہور ہیں کے لئے ٹیکس میں خاص طور پر ذکر ہے ۔انہوں نے کہا’’آنے والے دو چار مہینوں میں کشمیر میں ایک میلے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں کشمیری دستکار اپنی چیزوں کی نمائش کرکے ان کو بیچ سکتے ہیں‘‘۔
رجیجو کا کہنا ہے کہ کشمیریوں دستکاریوں کو دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے بھی بجٹ میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں میں انقلاب آئے گا جس سے سماج کے ہر طبقے کو فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جہاں کسانوں کیلئے بڑا اعلان کیا گیا ہے وہیں سکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرانے کیلئے بھی ایک پلان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموںکشمیر کا ریاستی درجہ مقرر وقت پر بحال کر دیا جائیگا :رجیجو

Next Post

وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی۷۹فیصد کمی درج کی گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برف فباری‘بارشوں کا امکان

وادی میں سال رواں کے پہلے ڈیڑھ ماہ کے دوران بارش کی۷۹فیصد کمی درج کی گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.