جموں//
جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی نے جمعہ کو اپنے بجٹ اجلاس کے اجلاسوں کیلئے ایک عبوری کیلنڈر جاری کیا جس کا آغاز۳مارچ کو گورنر کے خطاب سے ہوگا۔
اسپیکر عبدالرحیم راتھر کی جانب سے جاری عبوری کیلنڈر کے مطابق سات سال میں پہلی بار منتخب حکومت ۷مارچ کو بجٹ پیش کرے گی۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ گورنر کے خطاب پر تحریک شکریہ پر بجٹ سیشن میں بحث ۴؍ اور ۵ مارچ کو ہوگی جبکہ ایل جی کے خطاب پر شکریہ کی تحریک اور اس کے جواب پر بحث ۶مارچ کو ہوگی۔
اگلے مالی سال کیلئے اخراجات کا سالانہ مالیاتی بیان۷ مارچ کو پیش کیا جائے گا۔ رواں مالی سال کیلئے اخراجات کا ضمنی بیان پیش کرنے کیلئے بھی یہی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔