سرینگر//
جموںکشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے موڈر گام میں ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے الزام میں ایک رہائشی مکان کو یو اے پی ایکٹ کے تحت ضبط کیا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ مکان ایک انکائونٹر میں مکمل طور پر تباہ ہوا تھا اور جمعرات کو موقع پر پہنچ کر اس کو ضبط کیا گیا۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا’’پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے موڈرگام میں صفدر علی ڈار کے رہائشی مکان کو ملی ٹنٹوں کو پناہ دینے کے الزام میں ضبط کیا‘‘۔
ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن کولگام میں ایک ایف آئی آر زیر نمبر۲۰۲۴/۱۰۰درج کیا گیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ مکان انکائونٹر میں مکمل طور پر تباہ ہوا تھا۔
پولیس نے اس جگہ پر ایک سائن بورڈ نصب کیا ہے جس پر لکھا ہے’’عوام الناس کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ موڈرگام کولگام کے صفدر علی ڈار کے نام پر رجسٹرڈ سروے نمبر۲۱۴خسرہ نمبر۳۶۰کے تحت زمین پر تعمیر شدہ مکمل طور پر تباہ شدہ رہائشی مکان کو۲۵یو اے پی ایکٹ ۱۹۶۷کے تحت منجمد یا ضبط کر لیا گیا ہے ‘‘۔
ذرائع کے مطابق یہ مکان۶جولائی۲۰۲۴کو ایک انکائونٹر کے دوران تباہ ہوا تھا اور اس میں ایک پیرا کمانڈر اور دو ملی ٹنٹ جاں بحق ہوئے تھے ۔