سرینگر//
صحت اور طبی تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیشنل ہیلتھ مشن (این ایچ ایم) ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
ایتو نے کہا کہ حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے ۔
صحت کی وزیر نے یہ جانکاری بدھ کے روز ’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
ایتو نے کہا’’میں نے این ایچ ایم ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں‘‘۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’حکومت صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کی انمول خدمات کیلئے بروقت تعاون کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ قبل ازیں این ایچ ایم ملازموں نے سرکار تنخواہ کی ادائیگی کیلئے زور دیا تھا۔