منگل, جولائی 8, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر کو ڈرائی سٹیٹ قرار دینے کیلئے تین بل جمع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر کو ڈرائی سٹیٹ قرار دینے کیلئے تین بل جمع
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

سرینگر/۱۲فروری
جموں کشمیر کو’درائی سٹیٹ‘(شراب پر پابندی) قرار دینے کا شور بڑھ تا جا رہا ہے کیونکہ کم از کم تین ایم ایل اے نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں شراب پر پابندی لگانے کے لیے پرائیویٹ ممبربل پیش کیے ہیں۔
کپواڑہ سے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایم ایل اے میر محمد فیاض‘ لنگیٹ سے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رکن اسمبلی شیخ خورشید احمد اور لال چوک سے حکمراں نیشنل کانفرنس (این سی) کے ایم ایل اے احسن پردیسی نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی کے لئے الگ الگ پرائیویٹ ممبربل پیش کیے ہیں۔
یہ بل جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیے جائیں گے ، جس کا اجلاس ۳مارچ سے جموں میں بجٹ سیشن کےلئے ہوگا۔
پی ڈی پی لیڈر التجا مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اس کی بہت ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ شراب کا استعمال جموں کشمیر میں زندگیوں کو تباہ کر رہا ہے اور ہمارے معاشرے کے تانے بانے کےلئے ایک سنگین خطرہ ہے۔ ”۲۰۱۹ کے بعد سے شراب کی دکانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے اس کی آسان دستیابی سے یہ مسئلہ مزید پیچیدہ ہو گیا ہے“۔ پی ڈی پی ایم ایل اے فیاض احمد میر کو شراب نوشی پر پابندی لگانے کےلئے ایک پرائیویٹ (ممبر) بل پیش کرنے کےلئے مبارکباد“۔
شیخ عبدالرشید یا انجینئر رشید کی قیادت میں پارٹی کے ایک ترجمان نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ شیخ رشید 2009 سے اس لعنت کے خلاف لڑ رہے ہیں اور اے آئی پی جموں و کشمیر کو خشک ریاست قرار دینے کے اپنے مشن پر ثابت قدم ہے۔ان کا مزید کہنا تھاہمارے روحانی طور پر مالا مال معاشرے میں شراب کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایک ایسی زمین جسے’ریش وا¾ر (سنتوں کی سرزمین) کہا جاتا ہے، شراب کی تجارت سے آلودہ نہیں ہونی چاہیے“۔
ترجمان نے کہا کہ اے آئی پی آن لائن گیمنگ پر پابندی لگانے کے اقدام کی بھی قیادت کر رہا ہے ، جس کی وجہ سے بے شمار خاندانوں کو مالی اور جذباتی تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ”غیر منظم آن لائن گیمنگ نے بہت سے نوجوانوں کو جوئے کی لت اور قرض میں دھکیل دیا ہے. اس سے پہلے کہ یہ مزید تباہی کا سبب بنے، اس پر قابو پانا ضروری ہے“۔
این سی کے احسان پردیسی نے سوشل میڈیا پر یہ بھی اعلان کیا کہ انہوں نے جموں و کشمیر میں شراب پر پابندی لگانے کے لئے ایک پرائیویٹ ممبر بل پیش کیا ہے۔
پردیسی نے کہا کہ شراب کی بلا روک ٹوک فروخت کشمیر کی مذہبی اور ثقافتی اقدار کو نظر انداز کرتی ہے۔ ہمارا ورثہ ہمیشہ نشہ آور اشیاءکے خلاف کھڑا رہا ہے اور یہ بل ان اقدار کے تحفظ کی جانب ایک قدم ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کشمیر میں شراب پر پابندی کا بل: اسمبلی میںتعداد کوئی مسئلہ نہیں: تاریگامی

Next Post

کٹھوعہ اور سوپور کے واقعات کو وزیر داخلہ کے سامنے اٹھایا:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
ٹاپ سٹوری

جھلستی دھوپ سے سابقہ ریکارڈ پگھل رہے ہیں

2025-07-06
تازہ تریں

’مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن‘

2025-07-06
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
تازہ تریں

رام بن میں سڑک حادثہ‘۳۵ یاتری زخمی ‘یاتریوں کی حفاظت کویقینی بنایا جائے :سنہا

2025-07-06
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

کٹھوعہ اور سوپور کے واقعات کو وزیر داخلہ کے سامنے اٹھایا:عمر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.