مینڈھر/جموں 10 فروری
سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں تقریبا ًایک درجن مقامات کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ مشکوک نقل و حرکت کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد مینڈھر ، سورنکوٹ اور گرسائی علاقوں کے کچھ حصوں میں تلاشی مہم شروع کی گئی۔
مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر نچلے چنان، سیر، ثنائی جنگل، سرن کوٹ میں چٹی بھاٹی اور فضل آباد، مینڈھر میں درائی جنگل اور ملحقہ علاقوں اور گرسائی میں کھوکھر محلہ، کنڈی اور گلہٹہ کا محاصرہ کیا۔
آخری اطلاعات ملنے تک سرچ آپریشن جاری تھا۔ (ایجنسیاں)