جموں//
جموںکشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول کے اس پار ہوئے ایک زیر زمین بارودی سرنگ کے دھماکے میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ میں دراندازی کے دوران ایل او سی کے اْس پار بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ، اور باور کیا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹ ہلاک ہوچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق درمیانی شب کرشنا گھاٹی سیکٹر پونچھ میں ملی ٹینٹوں کے ایک گروپ کی جانب سے بھارتی حدود میں گھسنے کی کوشش کے دوران ایک زور دار دھماکہ ہوا۔
باور کیا جارہا ہے کہ اس دھماکے میں نصف درجن کے قریب ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج اور بی ایس ایف نے کرشنا گھاٹی سیکٹر میں فینسنگ کے نزدیک تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم یہ رپورٹ فائل کرنے تک کوئی بھی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔