نئی دہلی///
جموں کشمیر بینک کو ۱۶ہزار کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس موصول ہونے کے بعد بدھ کے کاروباری سیشن میں بینک کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ آئی۔ نوٹس میں جی ایس ٹی کے ساتھ ساتھ جرمانے کی رقم بھی شامل ہے۔
جموں و کشمیر بینک لمیٹڈ کے حصص این ایس ای میں۹۵ء۳ فیصد کی کمی کے ساتھ۲۶ء۹۹ روپے فی حصص کی کم ترین سطح پر آ گئے۔ تاہم بعد میں صبح ۱۱ بج کر۵۰ منٹ پر یہ۹۴ء۱ فیصد کی کمی کے ساتھ ۳۵ء۱۰۱ روپے پر آ گیا۔
بینک نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں کہا’’بینک کو ۴ فروری۲۰۲۵ کو جوائنٹ کمشنر، سینٹرل جی ایس ٹی کمشنریٹ، جموں سے آٹھ ہزار ایک سو تیس کروڑ ۶۶ لاکھ ۴۲ ہزار۷۶۸ روپے) کی جی ایس ٹی ذمہ داری کے لیے سود اور آٹھ ہزار ایک سو تیس کروڑ ۶۶ لاکھ ۴۲ ہزار۷۶۸ روپے کے جرمانے کے ساتھ وپے کی مانگ موصول ہوئی ہے‘‘۔
۱۱ہزار۹۱ء۲۷۳کروڑ روپے کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کے ساتھ جموں کشمیر بینک نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ آرڈر کا اس کے مالی، آپریشنز یا مجموعی کاروباری سرگرمیوں پر کوئی مادی اثر نہیں پڑے گا۔
بینک کا خالص منافع دسمبر۲۰۲۴ کی سہ ماہی میں سال بہ سال۲۶ فیصد اضافے کے ساتھ۵۳۲ کروڑ روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں۴۲۱کروڑ روپے تھا۔ کمپنی کی آمدنی کے بیان کے مطابق سہ ماہی کیلئے اس کا خالص سود مارجن۰۴ء۴فیصد رہا ، جس میں ترتیب وار۱۴ بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔