منگل, جولائی 28, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سابق فوجی کے لواحقین سے سیاسی لیڈروں کی تعزیت پرسی

پڑوسی ملک کو جموں کشمیر کے امن اور ترقی سے مایوسی ہو ئی ہے:بھاجپا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-06
in اہم ترین
A A
سابق فوجی کے لواحقین سے سیاسی لیڈروں کی تعزیت پرسی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

سرینگر//
جموں کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بدھ کے روز ضلع کولگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سابق فوجی منظور احمد وگے کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔
جموں و کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی لیڈر سنیل شرما، ریاستی صدر ست پال شرما اور سابق ایم ایل اے رویندر رینا ان لوگوں میں شامل تھے جنہوں نے وگے فیملی سے ملاقات کی۔
پی ڈی پی رہنما التجا مفتی اور نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔
بی جے پی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان نے ایک ماڈیول بنایا ہے جو جموں کشمیر میں امن اور ترقی سے پڑوسی ملک کی مایوسی کے بعد معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
رینا نے کہا’’یہ قابل مذمت ہے اور قصورواروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا‘‘۔
سنیل شرما نے کشمیر میں بڑی تعداد میں اموات کیلئے نیشنل کانفرنس کو مورد الزام ٹھہرایا خاص طور پر وہ اموات جو۲۰۱۰ میں عمر عبداللہ کے وزیر اعلی کے طور پر پہلے دور حکومت کے دوران ہوئی تھیں۔
شرما نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ ۱۹۳۱ سے لے کر آج تک جموں کشمیر میں جو کچھ بھی ہوا اس کیلئے نیشنل کانفرنس ذمہ دار ہے۔’’ پارٹی بنیادی طور پر کشمیر میں ہونے والے خونریزی کی ذمہ دار ہے۔ میں نیشنل کانفرنس کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ صرف ۱۰ دنوں میں ۱۱۰ لوگوں کا قاتل ان کا وزیر اعلیٰ تھا‘‘۔
وہ نیشنل کانفرنس کے ترجمان عمران نبی ڈار کے اس بیان کا جواب دے رہے تھے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دفعہ ۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالات میں بہتری کے بارے میں مرکز کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔
شرما کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ڈار نے کہا کہ بی جے پی رہنماؤں کو شرم آنی چاہئے کیونکہ وہ سابق فوجی کی موت پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’میں نے کسی کا نام نہیں لیا اور نہ ہی الزام لگایا لیکن کیا وہ بھول جاتے ہیں کہ لیفٹیننٹ گورنر کا تعلق کس پارٹی سے ہے؟ یہ ایل جی ہی ہیں جو لاء اینڈ آرڈر کو سنبھال رہے ہیں‘‘۔
التجا مفتی نے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد کہا کہ وگے فیملی نے اپنا واحد کمانے والا کھو دیا ہے۔
التجا نے کہا’’فیملی کو معاوضہ دیا جانا چاہیے اور جانچ کا حکم دیا جانا چاہیے کیونکہ فیملی کے ممبروں کو خدشہ ہے کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘‘۔
قتل کے بعد بڑی تعداد میں نوجوانوں کو حراست میں لیے جانے کے بارے میں التجا نے کہا کہ حکام ہر ایک کو ایک شخص کے جرم کی سزا دے رہے ہیں۔ان کاکہنا تھا’’کیا ہم سب عسکریت پسند ہیں؟ خوف کا ماحول ہے۔ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ وہ خوف کی وجہ سے رات کو سو نہیں سکتے۔ کشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاستی درجے کی بحالی کے بعد ہی لوگوں کو راحت مل سکتی ہے :فاروق

Next Post

جے اینڈ کے بینک کو۱۶ہزار کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس ملا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم
اہم ترین

پردھان مستعفی‘سی جے پی کا احتجاج بھی ختم

2026-07-26
 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘
اہم ترین

 جموں و کشمیر کی سیاسی پارٹیاں:’پردھان کا استعفیٰ نوجوانوں کی فتح‘

2026-07-26
کرگل وجے دیوس تقریبات میں  شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے
اہم ترین

کرگل وجے دیوس تقریبات میں شرکت کیلئےراج ناتھ سرینگر پہنچ گئے

2026-07-26
 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا
اہم ترین

 وادی میںمسلسل پانچویں روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

2026-07-26
’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل
اہم ترین

’منشیات کو نہ، کتابوں کو ہاں:سنہا کی نوجوانوں سے مطالعہ اپنانے کی اپیل

2026-07-26
۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا
اہم ترین

۳۶ دنوں تک جاری رہنے والےجنتر منتر کا ا بڑا چیلنج:روزانہ پندرہ ہزار کلوگرام کچرا

2026-07-26
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

’ پہلگام راستہ عارضی طور پر بند یاترا بالتل روٹ سے جاری رہے گی‘

2026-07-26
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

 ڈوڈہ میں ٹیمپو حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق، چار زخمی

2026-07-26
Next Post
دفعہ 370کی منسوخی کے بعد قرضہ کی وصولی میں آسانی ہو ئی ہے :ایم ڈی جے کے بینک

جے اینڈ کے بینک کو۱۶ہزار کروڑ روپے کا جی ایس ٹی نوٹس ملا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.