جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ہم پانے نہیں کھونے کے ماہر ہیں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2025-02-05
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آپریشن سندور!

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

ہم کشمیری پانے کے نہیں کھونے کے ماہرہیں… ہمیں پانا نہیں بلکہ کھونا آتا ہے…اس لئے ہم کھوتے جار ہے ہیں‘ سب کچھ جو ہمارے پاس تھا ‘ ہم کھو چکے ہیں ‘ لٹا چکے ہیں ۔ کچھ لوگ گیلانی … مرحوم سید علی گیلانی کو ایک عظیم لیڈر سمجھتے تھے… اور اس لئے سمجھتے تھے کیوں کہ وہ آخری دم تک اپنے موقف پر ’چٹان‘ کی طرح ڈٹے رہے…موقف؟مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت حل ‘ان کا موقف تھا ۔ گیلانی صاحب اس سے کم کسی بات پر راضی نہیں ہو ئے… ہوتے تو شاید کشمیر اور کشمیریوں کا حال بے حال نہیں ہو تا … گیلانی صاحب لچک نہیں بلکہ دانشمندی اور سیاسی شعور کا تھوڑا بھی مظاہرہ کرتے تو… تو کشمیری یقینا کچھ پاتے‘ ان کے ہاتھ میں یقینا کچھ آیا ہو تا… لیکن گیلانی صاحب اس کی ’استقامت‘ اور ’چٹان‘ کی طرح موقف پر ڈٹے رہنے کی وجہ سے کشمیریوں نے سب کچھ کھودیا … وہ بھی کھودیا جوکچھ ان کے پاس تھا … جو لوگ گیلانی صاحب کو ایک کامیاب سیاستدان اور ’استیٹسمین‘ سمجھتے ہیں انہیں ایسا سمجھنے دیجئے کہ … کہ وقت نے ثابت کردیا … یہ ثابت کردیا کہ… کہ کشمیر ی کچھ حاصل کرنے کی نہیں بلکہ سب کچھ کھو دینے کی خداداد صلاحیت رکھتے ہیں… اس میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے اور… اور گیلانی صاحب محض ایک استثنیٰ نہیں … بالکل بھی نہیں … این سی کے آغا روح اللہ اب دوسرے گیلانی صاحب بننے کی کوشش کررہے ہیں… لوک سبھا میں ان کی تقریر سنی جس میں یہ جناب ۳۷۰ کی واپسی ہی نہیں بلکہ ۱۹۵۳ سے پہلے کی پوزیشن کی بحالی کا بھی مطالبہ کررہے تھے… سننے میں یقینا… سننے میں یقینا ان کی باتیں اچھی لگتی ہیں… لیکن صاحب جب یہ باتیں زمینی حالات اور حقائق… تلخ حقائق سے ٹکرا جاتی ہیں تو… تو یہ چور چور ہو جاتی ہیں… ۳۷۰ … دفعہ ۳۷۰ دفن ہو گئی ہے اور ہمیشہ کیلئے ہو گئی ہے… اس کی بحالی کا مطالبہ کرنے ‘ بحالی کی توقع رکھنے والے بھی دفن ہو جائیں گے اور… اور کشمیر کو کچھ ہاتھ نہیں آئے گا … دفعہ ۳۷۰ کی بحالی کی راگ الاپنے کے بجائے … اس پر وقت اور توانا ضائع کرنے کے بجائے کشمیری قیادت لداخ سے کچھ سیکھتے ہو ئے مرکز سے… بی جے پی سے دفعہ ۳۷۱ کی مختلف شقوں کے تحت کشمیر کی اراضی ‘ کشمیریوں کی منفرد شناخت کے تحفظ پر بات چیت شروع کرے تو… تو ممکن ہے کہ آج نہیں تو کل کچھ بات بن جائیگی…لداخیوں کی طرح مشترکہ کوشش کی جائے تو بات بن سکتی ہے ۔ یہ کہنا کہ بی جے پی ہمیشہ اقتدار میں نہیں رہے گی … اس بات میں کوئی منطق نہیں ہے کہ… کہ تاریخ گواہ ہے کہ دفعہ ۳۷۰ کو سب سے زیادہ نقصان ‘ سب سے زیادہ کھوکھلا کانگریس نے کیا ‘ کسی اور نے نہیں کیا … بالکل بھی نہیں کیا ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار

Next Post

میرواعظ کی دہلی سرگرمیاں

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

…ہم تو کہہ رہے تھے!

2025-04-27
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

میرواعظ کی دہلی سرگرمیاں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.