نئی دہلی// کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ گارنٹی لفظ کا استعمال آج تمام پارٹیاں کر رہی ہیں، لیکن پہلی بار کانگریس پارٹی نے کرناٹک انتخابات کے دوران گارنٹی لفظ کا استعمال کیا تھا۔
دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے آج کانگریس کا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے مسٹر رمیش نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ عوام تک یہ پیغام پہنچے کہ کانگریس جو کہتی ہے ، وہی کرتی ہے ۔ یہ گارنٹی صرف پارٹی کا نہیں عوام کا حق ہے ۔ کانگریس نے دہلی کے لیے اپنی پانچ گارنٹیاں بہت پہلے دی ہیں جو پوری ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت نے مہاتما گاندھی دیہی روزگار اسکیم کو نافذ کرنے والی پہلی حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ گارنٹی کا مطلب ہے کہ اگر حکومت اس پر عمل درآمد نہیں کرتی ہے تو آپ عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔