سرینگر//
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو اب مقبول مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ’ایکس‘پر ایک سرکاری ہینڈل مل گیا ہے ۔
یہ اعلان وزیر اعلیٰ کے دفتر نے ہفتے کے روز’ایکس‘پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا’’ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کا دفتر اب باضابطہ طور پر’ایکس‘پر ہے ‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا’’جموں کشمیر خطے کی تشکیل کرتے ہوئے کلیدی اقدامات، پالیسیوں اور پیشرفت کے بارے میں اپ ڈیٹس کیلئے ہمارے ساتھ جڑے رہیں‘‘۔
عمر عبداللہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم رہتے ہیں اور ان کے ذاتی ’ایکس‘اکاؤنٹ پر۳۰لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔انہوں نے اس اعلان کے متعلق اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ دفتر وزیر اعلیٰ جموں کشمیرراصل میرا میرا آفیشل اکاؤنٹ ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس اکائونٹ کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن ’’مجھے یقین ہے کہ وقت پر اس کی تصدیق ہوگی‘‘۔
ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا’’اس دوران میں تصدیق کر رہا ہوں کہ یہ اکاؤنٹ میرا ہے نہ کہ کوئی بوٹ یا جعلی اکاؤنٹ ہے ۔‘‘