جموں///
جموںکشمیر کے کشتواڑ ضلع میں پولیس نے پاکستان میں مقیم ۱۱ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں منسلک کی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ ایس ایس پی جاوید اقبال اور ڈی ایس پی وشال شرما کی سربراہی میں ٹیم نے ضلع میں سرگرم ملی ٹینٹوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ جمعے کے روز کشتواڑ میں۱۱ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں ضبط کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ مذکور ہ ملی ٹینٹ پاکستانی زیر قبضہ کشمیر میں مقیم ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق جن ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں ضبط کی گئیں وہ ضلع میں دہشت گرد سرگرمیوں کو فروغ دینے میں براہ راست ملوث پائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ ملی ٹینٹوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا ناگزیر بن گیا تھا۔
بتادیں کہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نیٹ ورک کو ختم کرنے کی خاطر جموں وکشمیر پولیس نے مرکزی زیر انتظام علاقے میں سرگرم ملی ٹینٹوں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔