سرینگر//
وادی کشمیر میں موسمی صورتحال ایک بار پھر دیگر گوں ہیں اور گذشتہ چند روز سے موسم دن میں کئی رنگ بدل رہا ہے ۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران سہہ پہر کے بعد کہیں کہیں ہلکی بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ وادی میں۱۴جون کو موسم خشک رہ سکتا ہے تاہم اس کے بعد ایک بار پھر بارشیں ہونے کی توقع ہے ۔
وادی میں چند روز سے ایک بار پھر موسم دن میں کئی رنگ بدل رہا ہے کبھی تیز دھوپ ہوتی ہے تو کبھی مطلع پر اچانک گھنے بادل چھا جاتے ہیں جس کے ساتھ ہی کہیں تیز ہوائیں چلتی ہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوتی ہے تو کہیں زور دار ژالہ باری ہوجاتی ہے ۔
موسم کے اس مزاج سے وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے کمی درج ہوئی ہے ۔
دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۵ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۰ء۵ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے۳ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں۷ء۲ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۸ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران۳ء۰ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ کم سے کم درجہ حرارت۸ء۱۱ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے درجہ حرارت سے۸ء۰ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم سرجہ حرارت۲ء۱۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جع گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے۰ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔