سرینگر//
حکومت نے آج جموں و کشمیر اکاؤنٹس سروس (جے کے اے ایس) کے ایک سپیشل سکیل آفیسر کو سروس کے سپر ٹائم سکیل پر ترقی دی۔
جموں و کشمیر حکومت کے محکمہ خزانہ کی طرف سے اس سلسلے میں جاری کردہ ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ’’جموں و کشمیر اکاؤنٹس سروس کی اسپیشل سکیل آفیسر مسز نیرج گپتا بخشی کو سروس کے سپر ٹائم سکیل پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
آرڈر میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’سروس کے سپر ٹائم اسکیل پر افسر کی ترقی کے نتیجے میں، افسر کو ڈائریکٹر جنرل، فنڈز آرگنائزیشن جے اینڈ کے کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
اس دوران انتظامیہ کے مفاد میں شبیر الحسن ‘جے کے اے ایس، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، بڈگامکو تبدیل کرکے رجسٹرار، ضلع بڈگام تعینات کیاگیا ہے۔
ناصر بلال شاہ ‘ صحت اور طبی تعلیم کے انڈر سیکرٹری کا تبادلہ انڈر سیکرٹری ‘محکمہ زراعت کے طور پر تعیناتی ہوئی ہے۔