اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

حکومت نے موجودہ سیشن سے یکساں تعلیمی کیلنڈر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے:کنسل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-14
in اہم ترین
A A
حکومت نے موجودہ سیشن سے یکساں تعلیمی کیلنڈر لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے:کنسل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
حکومت کے اعلیٰ تعلیم اور اطلاعات و تعلقات عامہ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے کہا کہ حکومت نے اس سیشن سے یکساں تعلیمی کیلنڈر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کنسل نے کہا کہ پہلے مختلف تعلیمی کیلنڈر ہوتے تھے جن میں موسم سرما اور سمر زون شامل تھے اور کچھ طلباء کو سردیوں کے دوران امتحانات میں شریک ہونا پڑتا تھا، جبکہ کچھ کو گرمیوں میں تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ کچھ طلباء داخلہ حاصل کرنے سے قاصر ہوتے تھے اور کچھ طلباء کو امتحان میں شرکت کے بعد بھی انتظار کرنا پڑے تھا’’لہذا ہم نے اسے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکساں تعلیمی کیلنڈر پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
کنسل کا کہنا تھا کہ ان مختلف تعلیمی کیلنڈرز کے مطابق طلباء کو اپنے کورسز مکمل کرنے میں کافی وقت لگتا ہے کچھ کو۴سالہ کورس مکمل کرنے میں ۵سال لگتے ہیں۔
پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ انہوں نے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے منتظمین کو اس پر سختی سے عمل کرنے کوکہا ہے اور وہ اس بات کو مدنظر رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایک طالب علم چار سال کا کورس صرف۴ سال میں مکمل کرے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہمیں یہ بھی تسلیم کرنا چاہیے کہ پچھلے کچھ سالوں سے حالات اچھے نہیں تھے، لیکن اب حالات بہتر ہو گئے ہیں اور میں امید کروں گا کہ طلباء وقت پر اپنی ڈگری اچھی طرح حاصل کر لیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے مطابق کورسز اور انسٹچوٹ کا انضمام ہوگا جس سے طلباء کو مختلف ہنر سیکھنے اور تیار کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا ’’این ای پی کے مطابق ہم محکمہ تعلیم میں نصاب کو نئے سرے سے ترتیب دیں گے، جس سے مصنوعی رکاوٹوں کو توڑنے میں مدد ملے گی اور اسی طرح نئی تعلیمی پالیسی میں بھی بہت ساری انقلابی تبدیلیاں آئی گی‘‘۔
پرنسپل سیکریٹری نے مزید کہا کہ اس سال سے یعنی۲۰۲۲۔۲۰۲۳ تک، جموں و کشمیر قومی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر لاگو کرنے جا رہا ہے، جو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کرے گی بلکہ یہ ان کے لیے بہت فائدہ مند بھی ہوگی جبکہ کنسل نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک نئی چیز متعارف کرانے جا رہے ہیں، جس کا فیڈ بیک طلباء سے ہوگا۔
کنسل نے کہا کہ طلبہ اس بارے میں رائے دیں گے کہ وہ کس قسم کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں اور کیا انہیں پڑھانے کے طریقے میں کوئی خامی ہے اور اس فیڈ بیک پر کالج کے پرنسپل اور اداروں کے سربراہان سنجیدگی سے غور کریں گے، جس سے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
پرنسپل سیکریٹری کاکہنا تھا کہ وہ ایک فیڈ بیک پورٹل بھی شروع کرنے جارہے ہیں، جہاں فیکلٹی اور کالج کی سہولیات کی درجہ بندی کی جائے گی اور کالجوں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور اس فیڈ بیک پورٹل کے ذریعے رینکنگ کے بعد جو لوگ اچھی رینکنگ حاصل کریں گے، انہیں انعامات سے نوازا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت نے جے کے اے ایس افسر کو سپر ٹائم سکیل پر ترقی دی

Next Post

آر او پی کے بغیر یاترا گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’سٹکی بموں سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنا انتہائی اہم ‘

آر او پی کے بغیر یاترا گاڑی کو آگے جانے کی اجازت نہیں ہوگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.