کولمبو //
سری لنکا اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) بروز منگل کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت چکی ہے، آسٹریلوی ٹیم کو ایرن فنچ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم آل رائونڈر ڈاسن شنکا کی زیر قیادت میدان میں اترے گی، دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا دوسرا ون ڈے میچ 16 جون، تیسرا میچ 19 جون، چوتھا میچ 21 جون جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 24 جون کو کھیلا جائے گا، پہلے دو ون ڈے پالے کیلی جبکہ آخری تین ون ڈے کولمبو کے مقام پر کھیلے جائیں گے۔