دبئی //
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا، پاکستان کی طوبیٰ حسن بہترین کھلاڑی قرار دی گئی ہیں۔ رواں ماہ سری لنکا کے خلاف ڈیبیو کرنے والی طوبیٰ حسن نے تین میچز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں، طوبی آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر ہیں۔ طوبی نے اپنے پہلے بین الاقوامی میچ میں 8 رنز دیکر 3 شکار کیے جس کی وجہ سے انہیں ڈیبیو پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
انہوں نے انوشکا سنجیوانی کو آؤٹ کرنے کے لیے اپنی دوسری بین الاقوامی گیند آئوٹ کیا اور اس کے بعد ہرشیتھا مادوی اور کاویشا دلہری کو آؤٹ کیا۔ اگلے دو میچز میں انہوں نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ انہوں نے 8.8 کی اوسط اور صرف 3.66 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ پانچ وکٹیں لے کر سیریز ختم کی اور پاکستان کے 3-0 سے کلین سویپ کرنے پر سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار پائی۔
طوبی حسن نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ جیتنے کے لیے اپنی کپتان بسمہ معروف اور جرسی سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ٹرینیٹی اسمتھ سے مقابلہ کیا۔
مردانہ کیٹگری میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ہیں، سری لنکن آل راؤنڈر نے بنگلا دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں دو سنچریاں سکور کی تھیں۔