جمعہ, مئی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

معین علی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-14
in کھیل
A A
معین علی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

لندن//ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے ایک سال بعد انگلینڈ کے اسٹار آل راؤنڈر معین علی نے کہا ہے کہ وہ کھیل کے طویل ترین فارمیٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔
معین نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ انگلینڈ کے نئے کوچ برینڈن میک کولم کے ساتھ بات چیت کریں گے، جس کے بعد انہوں نے اتوار کو اطلاع دی کہ دونوں کے درمیان بات چیت ہوچکی ہے۔
معین نے کہا، "میں نے آج صبح میک کولم سے بات کی اور ہم نے اس سال پاکستان میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے بارے میں بات کی۔ ٹیم کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں باضابطہ طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کررہا ہوں۔”
انہوں نے کہا، "ان کو نہ کہنا بہت مشکل ہے۔ انہیں اپنی بات منوانی آتی ہے اورسچ کہوں تو میں ان کے اور بین اسٹوکس کی قیادت میں کھیلنا پسند کروں گا۔ وہ دونوں بہت جارحانہ ہیں اور مجھے یقین ہے کہ میں ان کے کرکٹ میں ڈھل پاؤں گا۔ ‘‘
معین نے کہا کہ جب انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو وہ کرکٹ سے تھکا ہوا محسوس کررہے تھے لیکن میک کلم کے ساتھ کھیلنے کی خواہش کو دبانا مشکل ہے۔
معین نے بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل میں کہا،’’جب ، اور اگر ، میک کلم مجھے کھلانا چاہیں گے ، میں ضرور پاکستان میں کھیلوں گا۔ میں وہاں کچھ سال پہلے پاکستان سپرلیگ میں کھیل چکا ہوں لیکن وہ الگ تجربہ تھا۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انگلینڈ کے ساتھ کھیلنا بہت اچھا تجربہ ہوگا۔ میں اپنے کنبے کی تاریخ سے بھی وہاں سے جڑا ہوا ہوں۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا کیونکہ انگلینڈ نے کئی برسوں سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ وہاں سے کس طرح کی محبت اور تعاون مل سکتا ہے، وہاں لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ معین نے گزشتہ سال ستمبر میں ٹیسٹ کرکٹ سے یہ کہہ کر ریٹائرمنٹ لے لیا تھا کہ وہ اپنے محدود اوورز کے کیریئر پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔ معین اب تک 64 ٹیسٹ میچ کھیل کر 5 سنچریوں کی مدد سے 2914 رن بناچکے ہیں اور 64 میچوں میں 195 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹیم انڈیا ون ڈے رینکنگ میں پانچویں نمبر پر

Next Post

پاکستانی کھلاڑی طوبیٰ حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے
کھیل

پانڈیا اور نہرا پر آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد

2025-05-08
ہندوستان نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سہ فریقی سیریز کے فائنل میں داخل

2025-05-08
کھیل

گجرات نے بارش سے متاثرہ مقابلے میں ممبئی کو تین وکٹوں سے شکست دی

2025-05-08
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی رینکنگ میں ہندوستان کا جلوہ برقرار، پاکستان تینوں فارمیٹ میں ناقص کارکردگی کے سبب تنزلی کا شکار

2025-05-08
کھیل

ویسٹ انڈیز نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لیے ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

2025-05-07
کھیل

جسپریت بمراہ کو ان کے نشان سے دور رکھیں: GT کے لیے شین واٹسن کا حتمی چیلنج

2025-05-07
ون ڈے رینکنگ: شبمن گل، روہت اور کوہلی ٹاپ فائیو بلے بازوں میں شامل
کھیل

شبمن گل بہت مسابقتی کپتان ہیں: سائی سدھرسن نے جی ٹی کپتان کی تعریف کی

2025-05-07
کھیل

کوہلی: باؤچر نے بچپن میں مجھ پر سب سے زیادہ اثر ڈالا

2025-05-07
Next Post
پاکستانی کھلاڑی طوبیٰ حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

پاکستانی کھلاڑی طوبیٰ حسن آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.