وشاکھاپٹنم //
بھارت اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (کل) بروز منگل کو وشاکھاپٹنم میں کھیلا جائے گا، جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے، دہلی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پروٹیز نے 7 وکٹوں اور کٹک میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 4 وکٹوں سے فتح حاصل کی، دونوں ٹیمیں سیریز کے تیسرے ٹی 20 میچ میں (آج) منگل کو وشاکھاپٹنم میں آمنے سامنے ہوں گی، جنوبی افریقن کپتان تیمبا بووما جیت کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سیریز کا چوتھا میچ 17 جون کو راجکوٹ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 19 جون کو بنگلور میں کھیلا جائے گا، بھارتی ٹیم کو رشبھ پنٹ لیڈ کر رہے ہیں۔