جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نئی تاریخ رقم:بھارت سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا

آنے والے برسوں میں (سپیس ڈاکنگ کی کامیابی ملک کے خلائی مشنز کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گی:وزیر اعظم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-17
in اہم ترین
A A
نئی تاریخ رقم:بھارت سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ دو چھوٹی خلائی گاڑیوں کو جوڑ کر سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
یہ ایک ٹیکنالوجی ملک کے لیے اس لیے اہم ہے کیونکہ ملک مستقبل میں چاند پر ایک سپیس سٹیشن بنانا چاہتا ہے اور وہاں اپنے خلابازوں کو بھیجنا چاہتا ہے۔
اس مشن کو سپیڈایکس (سپیس ڈاکنگ ایکسپیریمنٹ) کا نام دیا تھا اور دونوں خلائی گاڑیوں کو۳۰ نومبر کو ایک ہی راکٹ کے ذریعے جنوبی انڈیا میں واقع ایک لانچ پیڈ کے ذریعے فائر کیا گیا تھا۔ یہ خلائی گاڑیاں خلا میں جا کر جدا ہو گئی تھیں۔
خلا میں ڈاکنگ کا یہ عمل ابتدائی طور پر۷جنوری کو پورا ہونا تھا لیکن بعد میں اس میں متعدد مرتبہ تاخیر ہوئی تھی۔تاہم جمعرات کو اسرو نے اعلان کیا کہ ان کا ملک امریکہ، روس اور چین کے بعد سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
جس وقت سائنسدان یہ تجربہ کر رہے تھے اس وقت ملک کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اسرو کے بنگلور آفس میں خود موجود تھے۔
مودی نے بعد میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’آنے والے برسوں میں (سپیس ڈاکنگ کی کامیابی) انڈیا کے خلائی مشنز کے لیے اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔‘
وزیر برائے سائنس جتیندر سنگھ نے بھی سکون کا سانس لیا ہے کیونکہ ’بالآخر‘ ان کا ملک سپیس ڈاکنگ کا کامیاب تجربہ کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
سپیس ڈاکنگ میں استعمال ہونے والی خلائی گاڑیوں کو ایس ڈی ایکس ۰۱ (چیسر) اور ایس ڈی ایکس ۰۲ (ٹارکٹ) کا نام دیا گیا تھا اور دونوں گاڑیوں کا وزن ۲۲۰ کلوگرام تھا۔ اپنی لانچ کے بعد دونوں ہی گاڑیاں انتہائی محتاط انداز میں خلا کی طرف سفر کر رہی تھیں۔
امریکی خلائی ادارے ناسا کے سابق سائنسدان اور دہلی میں واقع سپیس ایجوکیشن کمپنی سٹیم اینڈ سپیس کمپنی کی شریک بانی مائلا مترا کہتی ہیں کہ’ ’دونوں خلائی گاڑیوں کو ایک ساتھ خلا میں بھیجا گیا تھا، تاہم ان کی رفتار مختلف رکھی گئی تھی تاکہ ان کے درمیان ۱۰ سے۲۰ کلومیٹر کا فاصلہ برقرار رہ سکے‘‘۔
ان کا مزید کہنا تھا ’ ’ڈاکنگ کے عمل کے دوران سائنسدانوں نے ان کی رفتار اور سمت میں تبدیلی کی تاکہ وہ آپس میں جْڑ سکیں‘‘۔
سپیس ڈاکنگ کے عمل کیلئے سات جنوری کے دن کا تعین کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسرو نے اس میں دو روز کی تاخیر کی اور کہا کہ انھیں ’مزید کچھ ٹیسٹس کرنے کی ضرورت ہے۔‘تاہم گذشتہ اتوار کو انڈین سائنسدان دونوں خلائی گاڑیوں میں فاصلہ پہلے صرف ۱۵میٹر اور بعد میں اسے مزید کم کر کے تین میٹر تک کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
اسرو کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہلی تجرباتی کوشش کے بعد وہ ان دونوں خلائی گاڑیوں کو ’محفوظ فاصلے پر دوبارہ دھکیلنے میں‘ کامیاب ہو گئے تھے۔
جس وقت سپیڈ ایکس مشن کو شروع کیا گیا اس وقت ایس سومناتھ اسرو کے سربراہ تھے اور انھوں نے ان خلائی گاڑیوں کی لانچ کی نگرانی کی تھی۔ تاہم وہ کچھ دنوں پہلے ہی اپنی ملازمت سے ریٹائر ہوئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ سپیس ڈاکنگ ’ایک انتہائی پیچیدہ عمل‘ ہے جس میں انتہائی احتیاط برتنی ہوتی ہے۔
سب سے پہلے دونوں خلائی گاڑیوں کو ایک ہی مدار میں چھوڑا جاتا ہے تاکہ پہلی گاڑی یعنی چیسر دوسری گاڑی یعنی ٹارگٹ تک کا سفر شروع کر سکے۔
جمعرات کو انڈین سائنسدانوں نے دونوں خلائی گاڑیوں کی رفتار کم کرنا شروع کی اور دونوں کو اتنا قریب لے آئے کہ ان کے درمیان فاصلہ صرف تین میٹر رہ گیا۔ بعد میں دونوں خلائی گاڑیوں کے کنیکٹرز کھلے اور وہ آپس میں جْڑ گئیں۔
دوسرے مرحلے میں دونوں خلائی گاڑیوں کے درمیان راستہ بن گیا جس کے سبب اس میں سوار افراد اور سامان کی منتقلی ممکن ہو سکی اور اسی کے ساتھ سپیس ڈاکنگ کا عمل مکمل ہوا۔
اسرو کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اگلے دو سے تین روز میں ان کا مشن سب سے اہم تجربہ کرے گا جس کے نتیجے میں چیسر سے برقی توانائی ٹارگٹ میں منتقل کی جائے گی۔
مائلا مترا کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ ایک خلائی گاڑی کو کسی دوسری خلائی گاڑی کی مرمت کرنے کے لیے خلا میں بھیجا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد ایک تجربے کے ذریعے ’ان ڈاکنگ کی جائے گی اور دونوں سیٹلائٹس ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جائیں گی۔‘
مائلا مترا کا کہنا ہے کہ اس مشن میں انڈیا کی انٹر سیٹلائٹ کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کا بھی امتحان ہو گا کیونکہ اس تمام عمل کے دوران خلائی گاڑیوں کا زمین سے رابطہ ہونا ضروری ہے تاکہ انھیں اس کی رفتار کا اندازہ ہو سکے۔ان خلائی گاڑیوں میں سائنسی آلات اور کیمرے بھی موجود ہیں۔ اگلے دو برسوں تک یہ کیمرے خلا میں ریڈی ایشن اور زمین پر قدرتی وسائل کی نگرانی کریں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مرکزی حکومت کا آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل کا اعلان اطلاق ۲۰۲۶ سے ہو گا :ویشنو

Next Post

’حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

’حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پرعزم‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.