نئی دہلی//پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کے بعد دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنے گی اور پارٹی تمام زیر التوا کاموں کو مکمل کرے گی۔
مسٹر پوری نے راجوری گارڈن میں بی جے پی امیدوار منجندر سنگھ سرسا کے انتخابی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا۔ مسٹر پوری نے کہا”ایک زمانے میں دہلی میں سکھوں کی بہت بڑی آبادی تھی، لیکن اب وہ آبادی کم ہو گئی ہے ۔ مسٹر سرسا راجوری گارڈن سے الیکشن لڑ رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ یہ ہماری کمیونٹی کے لیے اچھا ہے … ہم دہلی میں حکومت بنائیں گے ۔ مرکز میں ہماری پہلے سے ہی حکومت ہے ۔ ہم تمام زیر التوا کاموں کو مکمل کریں گے ۔ ’’
مغربی دہلی سیٹ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کمل جیت سہراوت نے اس موقع پر کہا "دہلی میں ترقی اور ڈولپمنٹ کی نئی لہر لانے کے لیے بی جے پی کا کمل 8 فروری کو ضرور کھلے گا۔ ’’
مسٹر سرسا نے کہا ”آپ کی محبت اور تعاون میری سب سے بڑی طاقت ہے ۔ آئیے ، اچھی حکمرانی اور خوشحالی کی اس مہم میں بی جے پی کا ساتھ دیں۔ ہم آپ کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ۔’’