سرینگر///
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج برقرار ہے تاہم لوگ دن کے دوران کھلنے والی ہلکی دھوپ سے قدرے راحت محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۱۸جنوری تک موسم میں کسی بڑی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے ۔
متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۱۲جنوری کو موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۱۳جنوری کو موسم عام طور پر خشک رہ سکتا ہے جبکہ۱۴جنوری کو موسم ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وادی میں۱۵جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
موسمیات محکمے کے ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۱۶سے۱۸جنوری تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے ۔
ادھر وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہونے کے باوجود ٹھٹھرتی شبانہ سردیوں کا راج قائم ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سری نر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر میں واقع وادی کے ایک اور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۲ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۹ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۸ء۶ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دراس میں شبانہ درجہ حرارت منفی۲ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔