ہفتہ, جولائی 5, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعظم مودی کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کےلئے تیاریاں مکمل

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-12
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعظم کل۵ء۶ کلومیٹر طویل زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کریں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

سرینگر/۱۲جنوی
وزیر اعظم‘ نریندر مودی کے سونہ مرگ میں زیڑ موڑ ٹنل کے افتتاح کےلئے دورے کے پیش نظر تمام ضروری انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔
وزیر اعظم پیر کی صبح سونہ مرگ میں اسٹریٹجک 6.4 کلومیٹر طویل زیڈ ٹنل کا افتتاح کریں گے ۔
حکام کے مطابق وزیر اعظم پیر کی صبح سری نگر کے تکنیکی ہوائی اڈے پر پہنچنے والے ہیں جہاں سے انہیں زیڈ موڑ ٹنل کے افتتاح کے لئے ایک خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سونہ مرگ لے جایا جائے گا۔
افتتاحی تقریب میں روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے علاوہ دیگر معززین بھی شرکت کریں گے ۔
وزیر اعظم ٹنل کے افتتاح کے بعد ایک عوامی اجتماع سے بھی خطاب کریں گے اور ٹنل کی تعمیر کے کارکنوں اور انجینئروں سے ملاقات کریں گے جنہوں نے مشکل حالات میں کام کرکے انجینئرنگ کے اس کارنامے کو انجام دیا۔
یہ وزیر اعظم کا گذشتہ سال اکتوبر میں جموں و کشمیر میں منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد اور سال نو کا پہلا دورہ ہوگا۔
حکام نے بتایا”وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے “۔وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتے کو بذات خود سونہ مرگ کا دورہ کیا اور وہاں وزر اعظم کے دورے کے سلسلے میں کی جانی والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
دریں اثنا وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر سری نگر سمیت وادی میں سیکورٹی کے کڑی انتظامات کئے گئے ہیں۔ضلع گاندربل کے سونہ مرگ اور گگن گیر کو فوجی چھاﺅنی میں تبدیل کیا گیا ہے اور گگن گیر کے پہاڑی علاقوں میں بھی این ایس جی کمانڈوز کے ساتھ ساتھ فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔
سونہ مرگ ، گگن گیر اورکنگن تک 20 کلومیٹر حدود علاقے کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کیا ہے اور ٹنل کے نزدیک کسی بھی عام شہری کو جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔
سری نگر میں اور گاندربل ضلع کے راستے میں سیکورٹی فورسز کو گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جس میں دو پہیہ گاڑیاں بھی شامل ہیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وزیر اعظم کے سونہ مرگ کے دورے کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔
حکام کے مطابق 27 سو کروڑ روپیوں کی لاگت سے تیار 6.4 کلو میٹر طویل زیڈ موڑ ٹنل سے سری نگر سے سونہ مرگ تک سال بھر بلا تعطل رابطہ قائم رہے گا اور اس کے علاوہ مقامی تجارت اور سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔
حکام نے کہا کہ سطح سمندر سے 8 ہزار 6 سو 50 فٹ کی اونچائی پر واقع یہ ٹنل سری نگر اور لیہہ کے درمیان سفر کے وقت میں کمی کا باعث بن جائے گی اور اس سے تھاجیواس گلیشئر تک بہتر رسائی اور سندھ دریا پر وائٹ واٹر رافٹنگ کی سہولت فراہم ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹنل اسٹراٹیجک لحاظ سے ایک اہم منصوبہ ہے جو سال بھر ہر موسم میں رابطہ فراہم کرے گا۔اس ٹنل میں مین ٹنل، متوازی ایمرجنسی سرنگ اور ہوا کی نکاسی کے لئے بھی سرنگ شامل ہے ۔
جموں و کشمیر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ (جے کے ایس آر ٹی سی) نے تقریباً 250 بسوں کو لوگوں کو جلسہ گاہ تک لے جانے کے لیے تیار رکھا ہے ۔حکام نے بتایا کہ ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود آپریشن کو م¶ثر طریقے سے منظم کرنے کے لیے پیچیدہ لاجسٹک منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔دریں اثنا گاندربل میں ضلعی انتظامیہ نے تمام سطحوں کے افسران کو اتوار کو چھٹی ہونے کے باوجود حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گاندربل کی طرف جاری ایک حکم کے مطابق ضلع گاندربل کے دائرہ اختیار میں آنے والے تمام دفاتر 12 جنوری 2025 (اتوار) کو کھلے رہیں گے تاکہ بہتر تال میل اور معلومات کے تبادلے کو یقینی بنایا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت کا رواں مالی سال کیلئے کفایت شعاری کے اقدامات کا اعلان

Next Post

اکھنور سیکٹر میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو
تازہ تریں

حج۲۰۲۶: درخواستیں اگلے ہفتے سے شروع ہوں گی:رجیجو

2025-07-05
’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘
ٹاپ سٹوری

’ملک بھر سے لوگ آئیں اور کشمیر کو دیکھیں‘

2025-07-05
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
تازہ تریں

شدید گرمی کی لہر:ماہرینِ صحت کی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

2025-07-05
سرینگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا
تازہ تریں

بانڈی پورہ اور سرینگر میں نہانے کے دوران دو نوجوان غرقاب‘ لاشیں بازیاب

2025-07-05
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
Next Post
راجوری حملے میں ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد ۵ ہوگئی

اکھنور سیکٹر میں دوسرے روز بھی تلاشی آپریشن جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.