پیر, مئی 12, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بانڈی پورہ میں فوجی گاڑی کو حادثہ‘ ۴ فوجی ہلاک

ایک زخمی کی حالت نازک‘ایل جی اور وزیر اعلیٰ کا رنج و غم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-05
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموں کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کے روز فوج کی ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر وولر ویو پوائنٹ کے قریب گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں کم از کم چار فوجی ہلاک اور کچھ دیگر زخمی ہوگئے۔
بھارتی فوج کی چنار کور کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ خراب موسم اور خراب نظر آنے کی وجہ سے پیش آیا۔
ایکس پر فوج کی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ زخمی فوجیوں کو فوری طور پر مقامی لوگوں کی مدد سے طبی دیکھ بھال کے لئے باہر نکالا گیا ، جس کے لئے ہم فوری مدد فراہم کرنے پر شہریوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
’’افسوس ناک طور پر اس بدقسمت حادثے میں تین بہادر وں نے اپنی جان گنوا دی۔ ہندوستانی فوج سوگوار خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتی ہے‘‘۔
بعد ازاں چنار کور نے ایک اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ایک اور فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد ۴ ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے ضلع اسپتال بانڈی پورہ کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مسرت اقبال وانی نے اے این آئی کو بتایا تھا کہ پانچ فوجیوں کو اسپتال لایا گیا تھا، جن میں سے دو کو مردہ حالت میں لایا گیا تھا اور باقی تین کی حالت نازک ہے۔ اس کے بعد تینوں فوجیوں کو سرینگر ریفر کر دیا گیا۔
یہ واقعہ منگل کی شام ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سڑک سے پھسلجانے کے بعد پانچ فوجیوں کی موت اور ڈرائیور سمیت پانچ دیگر افراد کے شدید زخمی ہونے کے ایک ہفتہ بعد پیش آیا ہے۔
یہ گاڑی چھ گاڑیوں کے قافلے کا حصہ تھی اور واقعہ کے وقت پونچھ کے قریب سڑک سے اتر کر نالے میں جا گری۔
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بھی بانڈی پورہ سڑک حادثے میں تین فوجی جوانوں کے جاں بحق ہونے پرصدمے کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے ایک تعزیتی پیغام میں سنہا نے کہا’’بانڈی پورہ حادثے میں تین فوجی اہلکارجاں بحق ہوئے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ مصیبت کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوں ہیں۔
دریں اثنا وزیر اعلیٰ‘ عمر عبداللہ نے سڑک حادثہ میں شہید ہونے والے تین فوجی جوانوں کی المناک موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس مشکل وقت میں صبر جمیل کی دعا کی۔
وزیر اعلیٰ نے مرحومین کی روحوں کیلئے سکون کی دعا کی اور حادثے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گاؤں کے لوگوں کیلئے باوقار زندگی کو یقینی بنانا اولین ترجیح:مودی

Next Post

برفباری کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری : عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘

برفباری کے بعد بحالی کا کام تیزی سے جاری : عمر عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.