سرینگر//
وادی کشمیر میں شدید دھند کی وجہ سے سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پروازوں کی آمدورفت آج دوپہر دوبارہ شروع کردی گئی۔
سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ سرینگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن آج دوپہر دوبارہ شروع ہوا۔
عہدیدار نے کہا کہ ابھی تک کسی پرواز کی منسوخی کی اطلاع نہیں ملی ہے ، جبکہ اس سے قبل ایس ایکس آر کے لئے تاخیر کی آمد بھی ترتیب میں ہے۔انہوں نے بتایا کہ آپریشن دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
قبل ازیں عہدیدار نے بتایا کہ موجودہ موسمی حالات نے حد نگاہ کو نمایاں طور پر کم کردیا ہے ، موجودہ حد نگاہ۳۰۰ میٹر اور رن وے ویڑول رینج (آر وی آر) ۱۱۰۰ میٹر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ روشنی بہتر ہونے کے بعد فلائٹ آپریشن کو بحال کر دیا گیا اور جمعہ کی پہلی فلائٹ نے سری نگر ہوائی اڈے پر ۱۱بجکر ۴۸منٹوں پر لینڈ کیا۔
تاہم موسمی صورتحال کی وجہ س کوئی پرواز ملتوی نہیں ہوئی ہے ۔
ادھر سری نگر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں جمعہ کی صبح گہری دھند چھائی رہی جس سے لوگوں کو چلنے پھرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فجر کی ادائیگی کے لئے مسجدوں میں جانے والے نمازیوں کو سیل فونوں کی لائٹس کا استعمال کرنا پڑا وہیں ڈرائیور حضرات بھی صبح کے وقت ہیڈ لائٹس آن کرکے ہی گاڑیاں چلا سکے ۔تاہم وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ دھند مدھم ہوتی گئی اور روشنی نے معمولات زندگی کو حیات نو بخشی۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں ہفتے کی شام سے اتوار کی رات دیر گئے تک پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری کا امکان ہے ۔