اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’پرائیوٹ پریکٹس کے مرتکب ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی ناگزیر ‘

وزیر صحت کا رعناواری ہسپتال کا اچانک معائنہ ‘ سہولیات کا جائزہ لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-04
in اہم ترین
A A
مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی خاطر کوشاں :وزیر صحت
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

سر نگر//
وزیر صحت سکینہ ایتو نے جمعے کے روز کہاکہ ڈیوٹی کے دوران پرائیوٹ پریکٹس کے مرتکب ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
ایتو نے کہاکہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی خاطر سرکار کوشاں ہے ۔
ان باتوں کا اظہار وزیر نے اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر صحت نے کہاکہ محکمہ صحت میں خامیوں کو دور کرنے کی خاطر عمر عبداللہ کی قیادت میں یوٹی سرکار کام کر رہی ہے ۔
ایتو نے کہاکہ ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹروں کی پرائیوٹ پریکٹس پر پابندی عائد ہے ۔ انہوں نے کہا جو کوئی بھی خلاف ورزی کرئے گا اس کو کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
ان کے مطابق جموں وکشمیر میں ایمرجنسی کی حالت میں کئی مریضوں کی جانیں ضائع ہوتی ہیں کیونکہ ان کے پاس ادویات کے لئے پیسے نہیں ہوتے ۔
وزیر صحت نے کہاکہ اس مسئلے کو سلجھانے کی خاطر محکمہ صحت میں فنڈ نظام قائم کیا جائے گا تاکہ اگر ایمرجنسی میں کوئی مریض ہسپتال میں آتا ہے تو اس کا فوری طورپر علا ج ومعالجہ شروع کیا جائے ۔
ایتو نے مزید بتایا کہ امکانی برف باری کے پیش نظر اننت ناگ میں محکمہ صحت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جس دوران ڈاکٹروں کو ہدایت دی گئی کہ خراب موسمی صورتحال کے دوران وہ متحرک رہے ۔
اس سے پہلے صحت کی وزیر نے ایم ایل اے زڈی بل تنویر صادق کے ساتھ کے ہمراہ جواہر لال نہرو میموریل ہسپتال رعناواری کا اچانک دورہ کیا اور اس دوران مریضوں کی دیکھ بھال کی سہولیات اور اہم ادویات کی دستیابی کا جائزہ اور ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔
دورے کے دوران انہوں نے وہاں بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ طبی و نیم طبی عملے کی دستیابی کے بارے میں معلومات حاصل کیں ۔
وزیر صحت نے وہاں موجود مریضوں کیساتھ بھی بات کی ۔ مریضوں نے انہیں مختلف نوعیت کے مسائل سے آگہی دلائی، جو انہوں نے موقعے پر ہی متعلقہ حکام کیساتھ اٹھائے اور ان کا سدباب کرانے کی ہدایت کی۔
ایتو نے ہسپتال کے منتظمین کو ہدایت کی کہ اس ہسپتال پر شہر خاص کا پورا دباؤ ہونے کے ساتھ ساتھ دیگر مقامات سے بھی مریضوں کا رش ہوتا ہے اس لئے یہاں طبی و نیم طبی عملہ کی تعیناتی و دستیابی کیساتھ ساتھ ضروریات ادویات ہر وقت میسر ہونے چاہئیں۔
اس کے علاوہ شام کے وقت بھی یہاں ایمرجنسی میں سینئر ڈاکٹروں کو دستیاب رکھا جائے تا کہ مریضوں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
وزیر صحت نے ہسپتال انتظامیہ سے تیمارداروں کیلئے بھی سہولیات میسر رکھنے کی بھی تاکید کی اور کہا کہ جو لوگ مریضوں کیساتھ ہوتے ہیںاُن کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے ۔
ایتو نے ہسپتال کے واڑوں کا بھی معائینہ کیا اور اس دوران وہاں مریضوں کیساتھ بھی بات کی۔ انہوں ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور ہسپتال انتظامیہ سے تمام معلومات حاصل کیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں کشمیر ابھی تک معمول پر نہیں آیا ہے‘ابھی بھی ادھر اُدھر حملے ہو تے رہتے ہیں ‘

Next Post

بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی ضبط، تین گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post

بارہمولہ میں غیر قانونی لکڑی ضبط، تین گرفتار:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.