سرینگر//
جموں وکشمیر کے کابینہ وزیر ستیش شرما کا کہنا ہے کہ ڈبل راشن کی فراہمی کو لے کر بہت جلد اعلان ہوگا۔
شرما نے کہاکہ ڈبل راشن کی فراہمی میں اضافی ستر کروڑ روپے کا خرچ آتا ہے ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر نے کہاکہ جموں وکشمیر کی موجودہ سرکار نے عوام سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔
شرما کا کہنا تھا کہ جہاں تک ڈبل راشن کی فراہمی کا معاملہ ہے تو اس ضمن میں بہت جلد اعلان ہوگا۔
ان کے مطابق اس پر مزید ستر کروڑ روپیہ کاخرچ آتا ہے اور اگلے دو دنوں کے اندر اندر مرکزی وزیر کے ساتھ اس معاملے پر بات ہوگی ۔
برف باری کے دوران غذائی اجناس کی فراہمی کو لے کر پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے کہاکہ وادی کشمیر میں غذائی اجناس کا وافر سٹاک موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ برف باری کے دوران لوگوں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے اس کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
راشن کارڈوں کے حوالے سے پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں وزیر نے کہاکہ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران مزید آٹھ لاکھ افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔