سرینگر/۳۱دسمبر
جموں وکشمیر میں سال 2024 کے دوران بھی سڑک حادثوں کا سلسلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں کئی گھروں کے چراغ بجھ گئے۔
تاہم سری نگر کے ٹینگہ پورہ علاقے میں ماہ نومبر میں پیش آنے والے سڑک حادثے ، جس کے نتیجے میں 2 طالب علم جاں بحق ہوئے تھے ، کے بعد ٹریفک حکام نے وادی کے قرب وجوار میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف وسیع پیمانے پر مہم تیز کر دی جس کے حوصلہ افزا نتائج بر آمد رہے ہیں اور عوامی سطح پر اس کو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔
جموںکشمیر میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران قریب 5 ہزار سڑک حادثات میں زائد از 7 سو افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جموں وکشمیر میں رواں سال کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 4 ہزار 9 سو 90 سڑک حادثات رونما ہوئے ہیں جن میں 7 سو 3 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 8 سو 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جموں میں سب سے زیادہ 910 سڑک حادثات میں 105 اموات جبکہ ضلع شوپیاں میں سب سے کم 56 سڑک حادثوں میں 5 اموات واقع ہوئی ہیں۔
ادھر ٹریفک حکام نے سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے مہم کو تیز کرتے ہوئے جموںکشمیر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 12 لاکھ 11 ہزار 85 چالان کر دئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سری نگر میں سال رواں کے ماہ جنوری سے ماہ اکتوبر تک کل 3 سو 94 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 43 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 4 سو 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں 1 سو 37 سڑک حادثات میں 30 اموات واقع ہوئیں اور 1 سو 87 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع بڈگام میں 1 سو 90 سڑک حادثات میں 12 افراد کی موت جبکہ 2 سو 92 زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں اس دوران کل 2 سو 83 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 37 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 3 سو 80 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کولگام میں 1 سو 38 سڑک حادثوں میں 42 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں اور 1 سو 64 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے ہی ضلع پلوامہ میں کل 88 سڑک حادثات ہوئے جن کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع شوپیاں میں کل 56 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک اور 82 زخمی ہوئے اور اونتی پورہ میں 1 سو 6 سڑک حادثات میں 15 افراد کی موت جبکہ 1 سو 21 افراد زخمی ہوئے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سال رواں کے پہلے 10 مہینوں کے دوران 1 سو 70 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 35 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 2 سو 55 افراد زخمی ہوئے ۔
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثوں میں 15 افراد ہلاک اور 1 سو 31 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کپوارہ میں کل 1 سو 1 سڑک حادثات میں 5 افراد ہلاک جبکہ 1 سو 51 زخمی ہوئے نیز قصبہ ہندوارہ میں کل 72 سڑک حادثات میں 20 افراد کی موت جبکہ 1سو 3 افراد زخمی ہوئے ۔
شمالی کشمیر کے ہی قصبہ سوپور میں اس دوران کل 95 سڑک حادثات میں 10 افراد لقمہ اجل بن گئے ہیں جبکہ 1سو 16 افراد زخمی ہوئے۔
صوبہ جموں کے ضلع جموں میں سال رواں کے پہلے دس مہینوں کے دوران سب سے زیادہ 9 سو 10 سڑک حادثات میں 1 سو 5 افراد از جان جبکہ 1 ہزار 2 سو 18 افراد زخمی ہوئے۔
ضلع سانبہ میں کل 2 سو 14 سڑک حادثات میں 29 افراد کی موت واقع ہوئی اور 1 سو 16 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع کٹھوعہ میں کل 3 سو 72 سڑک حادثات میں 34 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 5 سو 51 افراد زخمی ہوئے ۔
صوبہ جموں کے ضلع اودھم پور میں اس دوران کل 3 سو 41 سڑک حادثات میں 63 افراد کی موت واقع ہوئی اور 4 سو 91 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع ریاسی میں کل 2 سو 52 سڑک حادثوں میں 41 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 3 سو 52 افراد زخمی ۔
ضلع ڈوڈہ میں کل 1 سو 91 سڑک حادثات میں 21 افراد ہلاک اور 2 سو 60 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ضلع کشتواڑ میں کل 1 سو 2 سڑک حادثوں میں 34 افراد از جان جبکہ 1 سو 47 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
صوبہ جموں کے ہی ضلع رام بن میں کل 2 سو 40 سڑک حادثات ہوئے ہیں جن میں 46 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 3 سو 13 افراد زخمی ہوئے ۔
ضلع پونچھ میں کل 1 سو 46 سڑک حادثات میں کل 23 افراد کی موت اور 2 سو 45 افراد زخمی ہوئے جبکہ ضلع راجوری میں کل 2 سو 87 سڑک حادثات میں 32 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 4 سو 54 افراد زخمی ۔
ڈاٹا کے مطابق ریلوے کٹرہ میں اس دوران 4 سڑک حادثے ہوئے ہیں جن میں 1 شخص کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سڑک حادثات کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لئے کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالان کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔