جموں/ 31 دسمبر
جموں کشمیر میں اس سال مختلف کارروائیوں میں 75 دہشت گرد مارے گئے جن میں زیادہ تر غیر ملکی تھے۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے امسال 75 دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جن میں 45 پاکستانی بھی شامل ہیں۔
ذرائع نے کہا”پاکستان کی سرپرستی میں دہشت گرد گروہوں میں دہشت گردوں کی مقامی بھرتی تقریبا صفر ہے اور اس سال، 75 دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں سے 45 پاکستانی نڑاد ہیں“۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک پاکستان جموں کشمیر میں دہشت گردوں کو ہندوستان کی طرف دھکیلنے کی تمام کوششیں کر رہا ہے لیکن سیکورٹی فورسز نے ان کے تمام مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ اس سال جنوری اور دسمبر کی مدت کے درمیان سیکورٹی فورسز نے جموں کشمیر میں دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنانے کے علاوہ مختلف مقابلوں اور کارروائیوں میں 75 دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان اب بھی بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو دہشت گردی کے واقعات کو انجام دینے کی کوشش کر رہا ہے لیکن چوکس سیکورٹی فورسز نے کامیابی کے ساتھ ان کا خاتمہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) سے دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے کل 75 میں سے 17 دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے مزید کہا”سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، سب سے زیادہ 14 پاکستانی دہشت گرد بارہمولہ میں نو انکاونٹر میں مارے گئے ہیں۔“ (ایجنسیاں)