جموں/24 دسمبر
جموں کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں منگل کے روز پیش آنے والے ایک حادثے میں کم از کم پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔
یہ حادثہ آپریشنل ڈیوٹی کے دوران پیش آیا۔
دریں اثنا ریسکیو آپریشن جاری ہے اور زخمی اہلکاروں کا علاج جاری ہے۔
وائٹ نائٹ کور نے ایکس پر لکھا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور زخمی اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔”وائٹ نائٹ کور کے تمام رینک پونچھ سیکٹر میں آپریشنل ڈیوٹی کے دوران ایک گاڑی کے حادثے میں پانچ بہادر جوانوں کی المناک ہلاکت پر گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔“