سرینگر//
برطانیہ میں پہلی مرتبہ دیے جانے والے’دنیا کے بہترین اسکول‘ایوارڈز کی ٹاپ۱۰ فہرست میں پانچ بھارتی اسکولوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
برطانیہ میں۵ء۲ ملین ڈالر کے ان ایوارڈز کا اعلان معاشرے کی ترقی کے شعبے میں کی جانے والی خدمات پر کیا گیا ہے۔
ممبئی میں واقع ایس کے وی ایم کے سی این ایم اسکول اور نئی دہلی کے لاجپت نگر ۳کے ایس ڈی ایم سی پرائمری اسکول، کو ’انوویشن کیلئے دنیا کے بہترین اسکول انعام‘ کے زمرے کی ٹاپ۱۰ فہرست کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ممبئی کے کھوج اسکول اور پونے کے بوپ خیل میں واقع پی سی ایم سی انگلش میڈیم اسکول کو’کمیونٹی کولیبوریشن‘کیٹیگری میں ٹاپ۱۰ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ہاوڑہ کے سمیریٹن مشن اسکول (ہائی) کو دنیا کے بہترین اسکولوں کی فہرست میں’مشکلات پر قابو پانے‘ کے زمرے میں جگہ ملی ہے۔
ٹی۴؍ ایجوکیشن اور ’ورلڈز بیسٹ اسکول‘ایوارڈ کے بانی وکاس پوٹا نے کہا’’کووڈ کی وجہ سے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے بند ہونے سے ۵ء۱ بلین سے زیادہ طلباء متاثر ہوئے‘‘۔
اقوام متحدہ نے وبائی مرض سے پہلے خبردار کیا تھا کہ عالمی تعلیمی بحران مزید گہرا ہو سکتا ہے کیونکہ ۲۰۳۰ تک معیاری تعلیم تک رسائی میں تاخیر ہو چکی ہے۔