اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

شوپیاں اور سوپور میں جنگجوؤں کی جائیدادیں ضبط کی گئیں:پولیس

’یہ کارروائیاں ریونیو حکام اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-06
in مقامی خبریں
A A
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر///
عسکریت پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بڑی کارروائی کے تحت شوپیاں پولیس نے ایک سرگرم عسکریت پسند عدنان شفیع ڈار اور اس کے ایک ساتھی سجاد احمد خان کی غیرمنقولہ جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔
یہ کارروائی غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ ۱۹۶۷ (یو اے پی اے) کی دفعہ ۲۵ کے تحت کی گئی ہے۔ ضبط شدہ جائیدادوں کی کل مالیت تقریباً ۵۰ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔
ضبط شدہ جائیدادوں کی تفصیلات: سرگرم عسکریت پسند عدنان شفیع ڈار ولد محمد شفیع ڈار، رہائشی وانڈینہ، زینہ پورہ، شوپیاں۔ جائیداد: دو منزلہ رہائشی مکان جو ۴مرلہ زمین (خسرہ نمبر۱۴) پر واقع ہے۔ عدنان شفیع ڈار ۱۸؍ اکتوبر ۲۰۲۴ کو لاپتہ ہوا، اْسی دن ایک غیر مقامی شخص اشوک چوہان ولد کلدیپ چوہان کو وانڈینہ میں گولیوں کے زخموں کے ساتھ مردہ پایا گیا۔
جائیداد کی ضبطی پولیس اسٹیشن زینہ پورہ کے کیس ایف آئی آر نمبر ۹۴/۲۰۲۴سے منسلک ہے۔ عسکریت پسند کا ساتھی سجاد احمد خان ولد رشید احمد خان، رہائشی ملہورا، شوپیاں۔ جائیداد میں دو منزلہ رہائشی مکان جو۷ مرلہ زمین (خسرہ نمبر ۱۳۴۷/مین) پر واقع ہے اور سجاد احمد کے سسر عبدالمجید کوکا کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔
سجاد احمد عسکریت پسندوں کا ساتھی ہے اور دہشت گرد سرگرمیوں میں مدد فراہم کرنے میں ملوث پایا گیا ہے۔
شوپیان پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ یو اے پی اے کے تحت کاروائی کرتے ہوئے دو رہائشی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ یہ کارروائیاں ریونیو حکام کے ساتھ ملکر اور ایک ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی نگرانی میں کی گئیں تاکہ تمام قانونی ضوابط کی مکمل تعمیل کو یقینی بنایا جاسکے۔ متعلقہ اندراجات ریونیو ریکارڈ میں درج کی گئیں جبکہ جائیدادوں کی فروخت یا منتقلی پر پابندی کا نوٹس بھی جاری کیا گیا۔
اسی طرح سوپور پولیس نے بھی یو اے پی اے کے تحت کاروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے ساتھیوں کی لاکھوں روپئے مالیت کی جائیداد کو ضبط کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے اسٹیٹ نوپورہ کلاں سوپور میں۱۶ مرلہ اراضی (سروے نمبر ۳۵۴) کے ساتھ ایک منزلہ رہائشی مکان جو محمد سبحان خان ولد ستار خان رہائشی نوپورہ کلاں کا تھا ضبط کرلیا گیا۔
سوپور پولیس کے بیان کے مطابق کارروائی مقدمہ ایف آئی آر نمبر ۱۰۵/۲۰۲۴ سے منسلک کے سلسلہ میں کی گئی۔ پولیس ٹیم اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں جائیداد کی ضبطی کا عمل مکمل ہوا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست کا درجہ دینے پر وزیر اعظم سے بات چیت کی تجدید کریں گے: عمر عبداللہ

Next Post

بی جے پی کی صورہ میڈیکل انسٹچوٹ کی خودمختاری پر وزیر اعلیٰ کے بیان کی مخالفت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
جموںکشمیر میں اسمبلی انتخابات اگلے سال مارچ یا اپریل میں ہونگے : کول

بی جے پی کی صورہ میڈیکل انسٹچوٹ کی خودمختاری پر وزیر اعلیٰ کے بیان کی مخالفت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.