بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حکم نواب تادر نواب…!

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-06
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

دہلی کی بے دلی!

بارش پر مقدمہ

نہیں ایسا نہیں ہے اور بالکل بھی نہیں ہے ہم اسے حکم نواب تا در نواب والا معاملہ ہے سمجھتے ہیں… اللہ میاں کی قسم ایسا ویسا کچھ بھی نہیں ہے… ہم جانتے ہیں کہ کسی کی اسے حکم نواب تادر نواب والا معاملہ بنانے کی نیت نہیں ہے… لیکن… لیکن یہ بھی سچ ہے کہ یہ حکم نواب تا در نواب والا ہی معاملہ ہے… یا یہ حکم نواب تادر نواب والا معاملہ ہی بن کے رہ جاتا ہے… کچھ اور نہیں ۔اور اس میں اپنے وزیر اعلیٰ ‘ عمر عبداللہ کی کوئی خطا نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے… وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ لوگوں کو بجلی ملے… دن رات اوررات دن نہ سہی لیکن اتنی ملے جتنی انہیں دینے کا وعدہ کیا جاتا ہے… لیکن ایسا ممکن نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ وزارت اعلیٰ کی کرسی پر کوئی بھی براجمان ہو … سرما میں بجلی کی سپلائی میں معقولیت لانے کا اس کا خواب ‘خواب ہی رہتا ہے… بجلی سپلائی میں معقولیت لانے کا اس کا حکم… حکم نواب تادر نواب ہی ثابت ہو تا ہے… یہ وہ واحد حکم ہے… پھر چاہے یہ حکم طاقتور ترین ایل جی صاحب کی طرف سے ہو یا کمزور ترین وزیر اعلیٰ کی جانب سے دیا جائے… اس پر کوئی عمل کرنے نہیں کیلئے تیار نہیں ہے… اس لئے نہیں کہ وہ حکم عدولی کا مرتکب ہونا چاہتا ہے… نہیں ایسا نہیں ہے… بلکہ یہ وہ حکم ہے جس پر عمل نہیں کیا جا سکتا ہے… کم از کم کشمیر میں نہیں کیا جا سکتا ہے … اور اس لئے نہیں کیا جا سکتا ہے کہ اس کی ایک تاریخ ہے… تاریک تاریخ۔کچھ چیزیں کشمیریوں کا پیچھا کبھی نہیں چھوڑیں گی اور… اور موسم سرما میں اعلانیہ اور غیر کٹوتی ان میں سے ایک ہے… وزیر اعلیٰ چاہتے ہیں کہ محکمہ شوق سے اعلانیہ کٹوتی پر عمل کرے… پھر چاہے یہ کٹوتی کئی گھنٹوں کی ہو … لیکن … لیکن ان جناب کو لگتا ہے کہ غیر اعلانیہ کٹوتی کو ہضم کرنا … اسے برداشت کرنا لوگوں کیلئے مشکل ہو رہا ہے… اس لئے عمرعبداللہ اس کٹوتی… غیر اعلانیہ کٹوتی کو ختم تو نہیں البتہ کم کرنے کو کہہ رہے ہیں کہ … کہ یہ جناب بھی جانتے ہیں… ان کی اس نا سمجھ‘ سمجھ میں بھی یہ بات آگئی ہے اور … اور سو فیصد آگئی ہے کہ غیر اعلانیہ کٹوتی میں کمی کا حکم سچ میں حکم نواب تادر نواب سے زیادہ کچھ نہیں ہے… بالکل بھی نہیں ہے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریاست کا درجہ دینے پر وزیر اعظم سے بات چیت کی تجدید کریں گے: عمر عبداللہ

Next Post

چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

2026-07-11
Next Post
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

چیمپیئنز ٹرافی؛ آئی سی سی بورڈ اجلاس پھر ملتوی، بھارتی ہٹ دھرمی برقرار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.