اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گردی کا ایکو سسٹم پوری طرح تباہ کیا جائیگا‘

جموںکشمیر کے ہر طبقے کو اپنی ذمہ داری نبھا کر دہشت گردی کیخلاف جنگ میں شامل ہونا چاہئے:سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-30
in اہم ترین
A A
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

’وزیر اعظم کی سربراہی میں یو ٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہے‘ حالات میں بھی معمول پر آ رہے ہیں‘
جموں//
لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ سماج کے ہر طبقے کو اپنی ذمہ داری نبھا کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہونا چاہئے ۔
سنہا نے کہاکہ قوم ہمیشہ ان بہادر سپاہیوں کی مقروض رہے گی جنہوں نے اتحاد، سالمیت، امن اور ترقی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ان باتوں کا اظہار سنہا نے ریاسی میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
ایل جی نے کہا کہ دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو ختم کرنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہیں تاہم سماج کے ہر طبقے کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے ۔
سنہا نے کہا’’جموںکشمیر میں دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو پوری طرح سے ختم کرکے مرکزی زیر انتظام علاقے میں بہت جلد دہشت گردی کا صفایا کیا جائے گا‘‘۔
جموںکشمیر کی موجودہ صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے منوج سنہا نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں جموں کشمیر میں حالات یکسر تبدیل ہوئے ہیں۔
ایل جی کے مطابق گزشتہ چار برسوں کے دوران جموںکشمیر میں ہر شعبے نے ترقی کی ہے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو مزید تیز تر کرنے ، صنعتوں کیلئے سازگار ماحول بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی خاطر بھی زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
سنہا نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں جموں وکشمیر اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات میں بھی معمول پر آ رہے ہیں۔
ایل جی نے کہا’’ ہم نے ایک خوشحال جموں کشمیر یوٹی کا خواب دیکھا تھا اور گزشتہ چار برسوں میں ہم نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے ، صنعتوں کے لئے زیادہ سازگار ماحول بنانے اور معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لئے بہت سے اَقدامات اُٹھائے ہیں‘‘۔
سنہا نے کہا کہ عوام پر مبنی پالیسیوں ، مختلف شعبوں میں ترقی پسند اِصلاحات اور نوجوانوں ، خواتین ، کسانوں اور پسماندہ طبقات کو بااِختیار بنانے پر حکومت کی خصوصی توجہ نے جموں کشمیر کی تیز رفتار اور جامع ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں سے وابستہ کسانوں اوردیگرشراکت داروںپر بھی زور دیا کہ وہ ’’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈِی پی )‘‘کے تحت فوائد حاصل کریں۔
سنہا نے کہا کہ قوم ہمیشہ اِن بہادر فوجیوں کی مقروض رہے گی جنہوں نے اتحاد،یکجہتی، سا لمیت، اَمن اور ترقی کے لئے اَپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ،’’ ہم نے ان کے خوابوں کے مطابق ترقی پسند اور جدید جموں و کشمیر کی تعمیر کے لئے خلوص اور ایمانداری کے ساتھ کام کیا ہے۔‘‘
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے سنت شری بال یوگیشور داس جی مہاراج کے ساتھ بھگوان نارائن کی مورتی کی نقاب کشائی بھی کی۔
اِس موقعہ پر رُکن قانون ساز اسمبلی کلدیپ راج دوبے ،ضلع ترقیاتی کمشنررِیاسی وشیش پال مہاجن، سول اور پولیس اِنتظامیہ کے سینئر افسران، سابق فوجی جوان، شہدا ٔکے اہل خانہ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہری موجود تھے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں مزید دو سرکاری ملازمین برطرف

Next Post

جموں کے دس اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری جاری، متعدد افراد گرفتار :ا ے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
یوم آزادی :جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریاں کا جائزہ

جموں کے دس اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری جاری، متعدد افراد گرفتار :ا ے ڈی جی پی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.