اتوار, جولائی 6, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کے دس اضلاع میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری جاری، متعدد افراد گرفتار :ا ے ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-30
in اہم ترین
A A
یوم آزادی :جموں میں سیکورٹی ایجنسیوں کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تیاریاں کا جائزہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

جموں//
ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں ڈاکٹر آنند جین نے جمعے کے روز کہاکہ جموں کے دس اضلاع میں دہشت گردوں اور ان کے مدد گاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران پچاس مقامات پر چھاپے مارے گئے جس دوران متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔
اے ڈی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو نیست و نابود کرنے کی خاطر چھاپہ ماری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ان باتوں کا اظہار اے ڈی جی پی نے جموں میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں حالیہ حملوں کے تناظر میں پولیس نے دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
جین کے مطابق دس اضلاع میں جاری چھاپہ ماری کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردی کے ایکو سسٹم کو تباہ کرنے کی خاطر پاک مقیم دہشت گردوں اور ان کے ہینڈلرز کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے اوراسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت کشتواڑ میں سات افراد کی جائیدادیں قرق کی گئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران جموں صوبے کے دس اضلاع میں پچاس مقامات پر چھاپے مارے گئے جس دوران پولیس کو کامیابیاں بھی مل پائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان سے تفتیش جاری ہے تاکہ یہ پتہ لگایاجاسکے کہ ان کا ملی ٹینٹوں کے ساتھ روابط تو نہیں۔
جائیدادوں کی ضبطی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہاکہ دہشت گردوں کو منطقی مدد فراہم کرنے والوں کو بھی اب بخشا نہیں جائے گا۔گرفتار مشتبہ افراد کی تعداد کے بارے میں جب اے ڈی جی پی سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ فی الحال اْن سے پوچھ تاچھ ہو رہی ہے۔
این ایس جی کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں اے ڈی جی پی نے کہاکہ جموں میں این ایس جی کی تعیناتی سے پولیس کو مد د ملے گی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پولیس کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’دہشت گردی کا ایکو سسٹم پوری طرح تباہ کیا جائیگا‘

Next Post

سابیئر پولیس نے۲۱لاکھ روپیہ ڈیجیٹل معاملے کو حل کرکے تین غیر مقامی جعلسازوں کو گرفتار کیا : ایس ایس پی سری نگر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

سابیئر پولیس نے۲۱لاکھ روپیہ ڈیجیٹل معاملے کو حل کرکے تین غیر مقامی جعلسازوں کو گرفتار کیا : ایس ایس پی سری نگر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.