منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مودی ڈی جی پی اور آئی جی پی کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-30
in قومی خبریں
A A
خصوصی حیثیت کی بحالی کی قرار داد جموںکشمیر کےخلاف سازش:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی 30 نومبر سے یکم دسمبر تک اڈیشہ کے بھونیشور میں منعقد ہونے والی ڈائریکٹر جنرل اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی آل انڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔
29 نومبر سے یکم دسمبر 2024 تک منعقد ہونے والی تین روزہ کانفرنس میں قومی سلامتی کے اہم امور بشمول انسداد دہشت گردی، بائیں بازو کی انتہا پسندی، ساحلی سلامتی، نئے فوجداری قوانین، منشیات سمیت دیگر پر غور کیا جائے گا۔ کانفرنس کے دوران نمایاں خدمات پر صدر کا پولیس میڈل بھی دیا جائے گا۔
یہ کانفرنس ملک میں پولیس کے سینئر پیشہ ور افراد اور سیکورٹی ایڈمنسٹریٹرز کو قومی سلامتی سے متعلق مختلف مسائل کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں پولیس کو درپیش مختلف آپریشنل، انفراسٹرکچر اور فلاح و بہبود سے متعلق مسائل پر آزادانہ طور پر تبادلہ خیال اور بحث کرنے کے لیے ایک انٹرایکٹو پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ جن امور پر غور وخوض کیا جائے گا ان میں داخلی سلامتی کے خطرات کے علاوہ جرائم پر قابو پانے اور امن و امان کے انتظام سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے پیشہ ورانہ طورطریقوں اور عمل کی تشکیل اور اشتراک شامل ہوگا۔
وزیر اعظم نے ہمیشہ ڈی جی پی کانفرنس میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نہ صرف تمام تجاویز کو بغور سنتے ہیں بلکہ کھلے اور غیر رسمی بات چیت کے ماحول کو بھی فروغ دیتے ہیں، جس سے نئے خیالات کے ابھرنے کا موقع ملتا ہے ۔ اس سال کانفرنس میں کچھ انوکھی چیزیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ یوگا سیشن، بزنس سیشن، بریک آؤٹ سیشنز اور تھیمیٹک ڈائننگ ٹیبلز سے شروع ہو کر پورے دن کو مؤثر طریقے سے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ اس سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو اہم پولیسنگ اور داخلی سلامتی کے معاملات پر اپنے نقطہ نظر اور تجاویز پیش کرنے کا ایک قیمتی موقع بھی ملے گا جو ملک پر اثرانداز ہوتے ہیں۔
وزیر اعظم نے 2014 سے پورے ملک میں منعقد ہونے والی سالانہ ڈی جیز پی/آئی جیز پی کانفرنس کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ یہ کانفرنس گوہاٹی (آسام)، رن آف کچھ (گجرات)، حیدرآباد (تلنگانہ)، ٹیکن پور (گوالیار، مدھیہ پردیش)، مجسمہ اتحاد (کیوڑیا، گجرات)، پونے (مہاراشٹرا)، لکھنؤ (اتر پردیش)، نئی دہلی اور جے پور (راجستھان) میں منعقد ہوئی ہے ۔ اس روایت کو جاری رکھتے ہوئے ، 59ویں ڈی جیز پی/آئی جیز پی کانفرنس 2024 بھونیشور (اڈیشہ) میں منعقد کی جارہی ہے ۔
اس کانفرنس میں مرکزی وزیر داخلہ، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری، قومی سلامتی کے مشیر، وزرائے مملکت (امورداخلہ)، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ڈی جی پی اور مرکزی پولیس اداروں کے سربراہان اور دیگر شامل ہوں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کوہلی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کرکٹر نہیں رہے، جگہ پر قبضہ ہوگیا

Next Post

ہندوستان کا بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر پرتشدد حملوں پر سخت موقف اختیار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
’ہر گھر جھنڈ‘:’۱۵؍اگست کو لوگوں کو اپنے گھروں پر ترنگا لہرانے کی تلقین کی جائیگی ‘

ہندوستان کا بنگلہ دیش میں اقلیتوں پر پرتشدد حملوں پر سخت موقف اختیار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.