پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

جموں: دہشت گردوں کے ٹھکانوں کاکریک ڈاؤن‘۵۰سے زیادہ مقامات کی تلاشی

پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر سے سرگرم کشتواڑ کے۷مفرور دہشت گردوں کی جائیدادیں ضبط :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-29
in مقامی خبریں
A A
جموں: دہشت گردوں کے ٹھکانوں کاکریک ڈاؤن‘۵۰سے زیادہ مقامات کی تلاشی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

جموں//
جموں کشمیر پولیس نے جموں خطے میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے اڈے کا سراغ لگاتے ہوئے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ۵۰ سے زیادہ مقامات کی تلاشی لی۔
جموں زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آنند جین نے بتایا کہ پولیس نے مبینہ اوور گراؤنڈ ورکرس (او جی ڈبلیو) کے خلاف بھی مختلف معاملے درج کیے ہیں اور انہیں پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں لیا ہے۔
جین نے کہا’’ہم نے او جی ڈبلیو کے خلاف معاملے درج کیے ہیں اور ۵۰ سے زیادہ مقامات کی تلاشی لی ہے اور مزید مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔ ہم ان دہشت گردوں کے سپورٹ سسٹم کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
سرچ آپریشن مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالیہ دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
جین نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں دہشت گردانہ حملے ہوئے اور ہمارے پاس کامیاب مقابلے بھی ہوئے۔ ہم نے اس دہشت گرد نیٹ ورک کی حمایت کرنے والے نظام کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
اس دوران جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ضلع پولیس نے پاکستان کے زیر قبضہ جموں و کشمیر (پی او جے کے) اور پاکستان سے سرگرم سات مفرور دہشت گردوں کی جائیدادوں کو کامیابی کے ساتھ ضبط کیا ہے۔
ایس ایس پی کشتواڑ جاوید اقبال میر نے کہا کہ ان جائیدادوں کو ضبط کرنے کا فیصلہ محتاط تحقیقات اور انٹیلی جنس معلومات کے بعد کیا گیا ہے۔
کشتواڑ پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ۱۲۰۔بی‘۱۲۱اے؍اوریو اے پی اے کی دفعہ ۱۳‘۱۸‘۳۹ کے تحت درج ایف آئی آر نمبر۲۷۲/۲۰۲۲نے اس کارروائی کی بنیاد رکھی۔
چیف انویسٹی گیشن آفیسر ڈپٹی ایس پی وشال شرما کی قیادت میں تحقیقات کو ڈوڈا کی این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اس سے پہلے، پی او جے کے / پاکستان سے کام کرنے والے کشتواڑ کے۳۶ دہشت گردوں کو این آئی اے عدالت، ڈوڈہ نے مفرور قرار دیا تھا۔ ان میں سے سات دہشت گردوں کی جائیدادوں کی نشاندہی قانونی کارروائی کے حصے کے طور پر ضبطی کے لئے کی گئی تھی۔
ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد این آئی اے کی خصوصی عدالت ڈوڈہ سدیش شرما نے سی آر پی سی کی دفعہ ۸۳ کے تحت۲۷نومبر۲۰۲۴کے آرڈر نمبر۷۵۷۔۵۹/ ایف ٹی سی / ڈی / این آئی اے کے ذریعہ ضبطی کے احکامات جاری کیے۔
این آئی اے کورٹ ڈوڈہ کی ہدایت پر ایس ایس پی کشتواڑ نے ان احکامات پر عمل درآمد کے لئے ایگزیکٹو مجسٹریٹس کے ساتھ سینئر افسران پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ضبط کی گئی جائیدادوں کو عام لوگوں کو مطلع کرنے کے لئے سائن بورڈز کے ساتھ نشان زد کیا گیا ہے۔
اے ڈی جی پی جموں زون آنند جین نے انکشاف کیا کہ۲۹مزید مفرور دہشت گردوں کی جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے اور جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، جس سے دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید سخت ہوجائے گا۔
اے ڈی جی پی جموں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اس طرح کے اقدامات ایک وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ کسی بھی اثاثے کا استعمال ملک مخالف سرگرمیوں کی فنڈنگ یا حمایت کے لئے نہ کیا جائے۔
اے ڈی جی پی جموں نے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ جو لوگ ملک مخالف عزائم رکھتے ہیں یا دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں انہیں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ‘پارلیمنٹ کی کارروائی پھر ملتوی

Next Post

’یو ٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کا کام جاری ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
’زیرو ویسٹ یاترا ہمارا عزم ‘:ایل جی کا امر ناتھ یاترا کیلئے دیہی ترقی کے محکمے کے اختراعی اقدامات کا آغاز

’یو ٹی میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی بحالی کا کام جاری ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.