پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

سنبھل کے بعد اجمیر کی درگاہ پر بھی دعویٰ،عبادت گاہوں سے متعلق قانون بے معنی ہو کر رہ گیا::مسلم پرسنل لا بورڈ

’سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے کر نچلی عدالتوں کو پابند کریں کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں کسی اور تنازعہ کیلئے دروازہ نہ کھولیں ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-29
in مقامی خبریں
A A
خلع میں شوہر کی رضامندی ضروری ، کیرالہ ہائی کورٹ کا فیصلہ ناقابل قبول۔ مسلم پرسنل لا بورڈ

Muslim

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

نئی دہلی//
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اس بات پر سخت برہمی اور تشویش کا اظہار کر تا ہے کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں یکے بعد دیگرے مساجد اور درگاہوں پر دعووں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ ’’ابھی سنبھل کی جامع مسجد کا معاملہ تھما نہیں تھا کہ عالمی شہرت یافتہ اجمیر کی درگاہ پر سنکٹ موچن مہادیو مندر ہو نے کا دعویٰ کر دیا گیا‘‘۔
آج یہاں جاری ایک ریلیزمیں مسلم پرسنل لا بورڈ نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اجمیر کی مقامی عدالت ویسٹ سول کورٹ نے اس عرضی کوسماعت کے لئے بھی منظور کرلیااور فرقین کو نوٹس جاری کر دیا ۔ شکایت کنندہ نے درگاہ کمیٹی، مرکزی وزارت برائے اقلیتی امور اور مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کو مدعا علیہ بنا یا ہے ۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ عبادت گاہوں سے متعلق قانون’پلیسزآف ورشپ ایکٹ۱۹۹۱‘‘کی موجودگی میں اس طرح کے دعوے قانون اور دستور کا کھلا مذاق ہیں۔
الیاس کا بیان میں کہنا تھا’’پارلیمنٹ میں یہ قانون لاتے وقت یہ واضح کیا گیا تھا کہ۱۵؍اگست۱۹۴۷کو جس عبادت گاہ کی(مسجد،مندر، گرودوارہ، بودھ وہار، چرچ وغیرہ) کی جو پوزیشن ہے وہ علیٰ حالیہ باقی رہے گی اور اس کو چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔ دراصل اس کا مقصد بالکل واضح تھا کہ بابری مسجد کے بعد اب کسی اور مسجد یا دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو نشانہ نہ بنا یا جا سکے ۔ تاہم یہ انتہائی افسوس اور شرم کی بات ہے کہ گیان واپی مسجد، وارانسی، متھرا کی شاہی عیدگاہ، بوجھ شالہ مسجد،( مدھیہ پر دیش)، ٹیلے والی مسجد لکھنؤ اور سنبھل کی جامع مسجد کے بعد اب اجمیر کی تاریخی درگاہ پر دعویٰ کر دیا گیا مزید بر آں یہ کہ اس قانون کے ہو تے ہوئے عدالت نے عرضی گزار وشنو گپتا کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا اور اس پر فریقین کو بھی نوٹس جاری کر دیا۔ ہندوفریق نے دعویٰ کیا کہ درگاہ کی زمین پر بھگوان شیو کا مندر تھا ،جس میں پوجا اور جل ابھیشیک ہوا کر تا تھا‘‘۔
مسلم پرسنل لاء کے ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے دوران ،بنچ نے نہ صرف یہ کہ اس قانون کا حوالہ دیا بلکہ یہاں تک کہا کہ اس ایکٹ کی موجودگی میں کوئی نیا دعویٰ پیش نہیں کیا جا سکے گا۔ لیکن جب گیان واپی مسجد پر نچلی عدالت نے دعویٰ قبول کر لیا تو مسلم فریق عدالت عظمیٰ کے سامنے یہ کہہ کر اپنا کیس لے گیا کہ’پلیسزآف ورشپ ایکٹ ‘کی موجودگی میں اس دعویٰ کو عدالت کو قبول نہیں کر نا چاہیے تاہم عدالت نے اس پر نرمی اختیار کرلی کہ سروے کئے جانے سے۱۹۹۱کے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہو تی۔ جس کا نتیجہ ہے کہ متھرا کی شاہی عید گاہ، لکھنؤ کی ٹیلہ والی مسجد کے بعد سنبھل کی جامع مسجد اور اجمیر کی درگاہ پر دعویٰ کر دیا گیا۔
الیاس نے چیف جسٹس آف انڈیا سے اپیل کی کہ وہ فی الفور اس معاملہ کا ازخود نوٹس لے کر نچلی عدالتوں کو پابند کریں کہ وہ اس قانون کی موجودگی میں کسی اور تنازعہ کے لئے دروازہ نہ کھولیں گی۔ اسی طرح یہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ اس قانون کو سختی سے نافذ کریں بصورت دیگر اس بات کا اندیشہ ہے کہ پورے ملک میں دھماکہ خیز صورت حال پیدا ہو جائے گی جس کے لئے عدالت عظمیٰ اور مرکزی حکومت ذمہ دار ہوںگی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ : سرینگر میں سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ‘پارلیمنٹ کی کارروائی پھر ملتوی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں کئی’ غیر قانونی‘ ڈھانچے منہدم‘تین مویشی ’سمگلر ‘گرفتار

2025-07-06
مقامی خبریں

محرم کے جلوس کے دوران بدامنی پھیلانے کی کوشش پر مقدمہ درج

2025-07-06
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
مقامی خبریں

سرینگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

2025-07-06
پونچھ شہری ہلاکتیں:’قانونی کارروائی شروع‘
مقامی خبریں

پونچھ میں دہشت گردوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2025-07-06
شوپیاں میں بینک گارڈ کی رائفل سے گولی چلی‘ بھگدڑ میں تین افراد زخمی
مقامی خبریں

شبانہ گشت کے دوران فوجی اہلکار حادثاتی فائرنگ سے زخمی

2025-07-04
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
مقامی خبریں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

2025-07-04
ہندواڑہ میں بھیانک آتشزدگی سات دکان اور ایک مکان خاکستر، اہلکار سمیت تین زخمی
مقامی خبریں

کنگن کے مین مارکیٹ میں آتشزدگی‘دکان خاکستر

2025-07-03
logoo76-1
مقامی خبریں

گلمرگ:سیاحتی سیزن کے پیش نظر اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

2025-07-03
Next Post
مودی نے ملک کی سرزمین کی ایک انچ بھی نہیںدی :رجیجو

اپوزیشن کا ہنگامہ جاری ‘پارلیمنٹ کی کارروائی پھر ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.