سرینگر//
وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ سردیوں کا زور تیز تر ہوا ہے اور اس بیچ سری نگر میں رواں سیزن کی ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے منفی۷ء۱ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین مقام رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۲ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ اور کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۶ء۳ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۸ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۲ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۹نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں۳۰نومبر کی شام کو وادی کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں یکم اور۲دسمبر کو بھی پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ بعد ازاں وادی میں۶دسمبر تک موسم ایک بار پھر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہ وادی میں اگلے کچھ دنوں کے دوران سردیوں میں مزید اضافہ متوقع ہے اور اس دوران صبح اور شام کے وقت ہلکی دھند بھی چھائی رہ سکتی ہے ۔