اتوار, مئی 11, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’ویٹ لینڈز میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنی ہو گی ‘

مہاجر پرندوں کو کسی نقصان سے بچانے کیلئے ایسا کرنا ضروری :وائلڈ لائف

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-28
in مقامی خبریں
A A
’ویٹ لینڈز میں داخل ہونے کیلئے اجازت طلب کرنی ہو گی ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

سرینگر//
محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے چہارشنبہ کے روز عام لوگوں کیلئے ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشمیر ویٹ لینڈز میں داخل ہونے سے پہلے حکام سے مناسب اجازت حاصل کریں۔
یہ ایڈوائزری اس وقت سامنے آئی ہے جب دنیا کے مختلف حصوں سے مہاجر پرندے کشمیر ویٹ لینڈز میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ویٹ لینڈز میں داخل ہونے والے کسی بھی شخص کو وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ ۱۹۷۲ کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور قانون کی دفعات کے تحت خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں سے نقل مکانی کرنے والے پرندے کشمیر کے ویٹ لینڈز میں پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ پرندے موسم سرما کے مہینوں کے دوران ویٹ لینڈز کے درمیان رہیں گے اور نقل و حرکت کریں گے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے ’’ان کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ وائلڈ لائف پروٹیکشن کو ان مہاجر پرندوں کی حفاظت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بدقسمتی سے، برے ارادوں والے کچھ افراد پرندوں کو نقصان پہنچانے یا ان کی رہائش گاہوں میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے‘ کسی کو بھی پیشگی اجازت کے بغیر ویٹ لینڈمیں جانے کی اجازت نہیں ہوگی‘‘۔
محکمہ وائلڈ لائف نے مزید کہا ہے’’ پرندوں کو دیکھنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کو مناسب اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔اس اقدام سے محکمہ کو جائز وزٹروں کی شناخت کرنے میں مدد ملتی ہے‘‘۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی اجازت کے بغیر ویٹ لینڈ میں داخل ہوتا پایا گیا تو اسے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ ۱۹۷۲ کی خلاف ورزی سمجھا جائے گا اور اس ایکٹ کی دفعات کے تحت ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
عہدیداروں نے کشمیر میں قیام کے دوران ان مہاجر پرندوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں عوام سے تعاون کی درخواست کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سوشل میڈیا پر فحش مواد کی روک تھام کیلئے موجودہ قوانین کو مزید سخت بنانے کی ضرورت: ویشنو

Next Post

اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
مقامی خبریں

سندھ طاس معاہدے میں عالمی بینک کا کردار ثالث کا نہیں ہے :اجے بنگا

2025-05-10
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس
مقامی خبریں

غلط آن لائن معلومات کیخلاف قانونی کارروائیاں شروع:پولیس

2025-05-10
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک رواں دواں رہنا چاہئے ‘مہتا کی ہدایت
مقامی خبریں

سرینگر ،جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال

2025-05-10
سری نگر ہوائی اڈے پر بین الاقوامی کورئیر آپریشنز کے لئے نوٹیفکیشن جاری
مقامی خبریں

جموں کشمیر حج کمیٹی نے ۱۰ مئی کی حج پرواز ملتوی کر دی

2025-05-10
مقامی خبریں

ناری شکتی نے فوجی کارروائی میں بھی بہادری کی مثال قائم کی

2025-05-08
مقامی خبریں

کشمیر یونیورسٹی نے۱۰مئی تک کے تمام امتحانات کو موخر کر دیا

2025-05-08
مقامی خبریں

‘سوشل میڈیا پر ہندوستانی لڑاکا طیارے کے حادثے کی تصاویر پرانی ’

2025-05-08
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
مقامی خبریں

سری نگر ہوائی اڈے پر سول پروازیں بند

2025-05-08
Next Post
اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس

اور اب اجمیر درگاہ میں شیو مندر ہونے کا دعویٰ، عدالت میں عرضی قبول‘ مدعیٰ علیہان کو نوٹس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.