ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

ڈکٹیٹر…!

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-11-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

لو گ کشمیر کی پولیس کو ناحق بدنام کرتے رہتے ہیں … اس پر ڈکٹیٹر ہو نے کا الزام لگا رہے ہیں ۔ ہمیں پتہ نہیںہے کہ کشمیر کی پولیس ڈکٹیٹر ہے یا نہیں … لیکن بھیا ہم کہیں پر جا کے بھی یہ بیان حلفی داخل کرنے کیلئے تیار ہیں کہ کشمیر کے محکمہ بجلی سے بڑا ڈکٹیٹر ہم نے آج تک نہیں دیکھا ہے … ڈکٹیٹر کیا ‘ محکمہ بجلی ہٹلر ہے جس سے کشمیر کا ہر ایک باشندہ خوف زدہ ہے ۔ محکمہ بجلی ایسا ڈکٹیٹر ہے جو کسی کو بھی اپنی انگلیوں پر نچا سکتا ہے اور اللہ میاں کی قسم نچا رہا ہے ۔ بجلی کب ‘ کیسے اور کہاں فراہم کرنی ہے اور کہاں نہیں اس کا فیصلہ محکمہ بجلی کے ڈکٹیٹر کرتے ہیں ۔ کشمیر کے لوگوں کی مجال جو اس محکمہ کے ڈکٹیٹروں کیخلاف بات بھی کریں ۔لوگوں کی شکایت اور گلہ یہ ہے کہ محکمہ بجلی اپنے مشتہر شدہ شیڈو ل کے مطابق بجلی فراہم نہیں کررہا ہے … لیکن بھلا آپ ہی بتائیے کہ کیا محکمہ بجلی کے ڈکٹیٹروں کا مشتہر شدہ بجلی کا شیڈول کوئی آسمانی صحیفہ ہے جس پر وہ عمل کرنے کے پابند ہیں ۔لوگوں … اپنے شہر خستہ کے لوگوں کی شکایت ہے کہ محکمہ جو ہر سال بجلی کا شیڈول مشتہر کرتا رہتا ہے جس میں کٹوتی والے گھنٹوں کی نشاندہی کی جاتی ہے…اس پر وہ کبھی عمل نہیں کرتا ہے… بالکل بھی نہیں کرتا ہے … اس شیڈول کی پہلے دن سے ہی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں کہ… کہ کہیں پر بھی نہیں ‘ میٹر اور نہ بغیر میٹر والے علاقوں میں اس شیڈول پر عمل کیا جاتا ہے … اب صاحب یہاں آج تک کون سا وعدہ ‘ کون سا عہد پورا کیا گیا ‘ اس پر عمل کیا گیا جو محکمہ خود کو اپنے اعلان کردہ شیڈول پر عمل کرنے کاپابند سمجھے …یہاں توصاحب قانون والے قانون توڑتے ہیں… ایسے میں محکمہ کا شیڈول کے مطابق بجلی فراہمی کرنا کا وعدہ توڑنا کون سی بڑی بات ہے اور … اور صاحب محکمہ بجلی کے ڈکٹیٹر اس بات سے بخوبی واقف ہیں‘وہ جانتے ہیں کہ جب قانون توڑنے کیلئے ہی بنائے جاتے ہیں تو بجلی شیڈول کیوں نہیں ؟اس لئے وہ اپنے مشتہر شدہ بجلی شیڈول کو بار بار توڑتے ہیں اور اس لئے توڑتے ہیں کیوں کہ محکمہ بجلی ڈکٹیٹر ہے …ا یسا ڈکٹیٹر جو کسی کے سامنے جواب دہ نہیں …اور اس لئے کسی کے سامنے جواب دہ نہیں کیونکہ وہ ڈکٹیٹر ہے …اور ڈکٹیٹر صرف ڈکٹیٹ کرتا ہے‘ڈکٹیٹ لیتا نہیں۔ ہے نا ؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کشمیر کے بعض پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری، میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں

Next Post

ریاستی درجہ ملے گانہ اختیارات

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

ریاستی درجہ ملے گانہ اختیارات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.