منگل, جولائی 1, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

کپتانی میری زندگی پر برااثر ڈال رہی تھی: روٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-07
in کھیل
A A
جوروٹ انگلینڈ کی ٹیسٹ کپتانی جاری رکھنا چاہتے ہیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

لندن//لارڈز کے میدان پر سنچری اسکور کرنے پر جو روٹ کے ردعمل سے واضح ہورہاتھا کہ وہ کتنے جذباتی ہوگئے تھے۔
روٹ کے ناٹ آوٹ 115 رن ان کی زندگی کی 26ویں ٹیسٹ سنچری تھی اور چوتھی اننگ میں پہلی۔ اس سنچری کے ساتھ ہی انہوں نے انگلینڈ کے لیے ہوم سیزن کو شاندارطریقے سےشروع کیا اور 10 ماہ قبل ہندوستان کے خلاف ہیڈنگلے میں ملی جیت کے بعد کی خشک سالی ختم کی۔
شاید سب سے بڑی بات یہ تھی کہ یہ روٹ کا واپس ایک عام کھلاڑی بننے کے بعد پہلی سنچری تھی۔ انہوں نے پانچ سال اورریکارڈ 64 ٹیسٹ میچزمیں انگلینڈ کی کپتانی کی لیکن ایشز میں 4-0 اور ویسٹ انڈیز میں 1-0 سے ہارنے کے بعد ان کی کپتانی میں ٹیم نے آخری 17 ٹیسٹ میں ایک ہی جیتاتھا۔ انہوں نے اتوارکو اپنی اننگ کے بعد کہا، ’’کپتانی اورمیرارشتہ مشکل ہونے لگاتھا۔ کپتانی نے میری ذاتی صحت اور زندگی پر برااثر ڈال دیاتھا۔ میں سب کچھ میدان پر نہیں چھوڑ پاتاتھا اوریہ میرے خاندان یامیرے قریبی لوگوں کے لئے اچھانہیں تھا۔ میں نے کوشش کی کہ ہم بطور ٹیم اپنی قسمت بدل سکیں لیکن پھر مجھےایسا لگا کہ اس کو قدرے مختلف طریقے سے کرنا ہوگا۔ اب میں یہ کرنے کے لیے بہت پرجوش ہوں اور چاہتا ہوں کہ بین اسٹوکس کے ساتھ اس ٹیم کو ان بلندیوں تک پہنچادوں جس کی وہ مستحق ہے۔
اگرچہ روٹ کی کپتانی میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی مایوس کن رہی ہو لیکن ان کی انفرادی فارم غیر معمولی رہی۔ 2021 میں، انہوں نے 61 کی اوسط سے 1708 رنز بنائے، جو محمد یوسف کے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز کے عالمی ریکارڈ سے صرف 80 رنز کم ہے۔ ایشز میں ان کے اسکور کچھ کم تھے لیکن اس کے بعد انہوں نے اینٹیگا اور بارباڈوس میں لگاتار سنچریوں کے ساتھ 2022 میں گزشتہ سال کی فارم کو برقرار رکھنے کے آثار دکھائے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر ٹیم کی کمان سنبھالے رکھنے کی بات کی تھی تاہم دورہ ویسٹ انڈیز سے واپسی کے بعد کرکٹ سے وقفہ لینے کے بعد انہوں نے کپتانی سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیاتھا۔
انہوں نے کہا، ’’میں نے پوری کوشش کی تھی لیکن شاید میں سمجھ نہیں پایاتھا کہ کپتانی کا بوجھ کتنا بھاری ہوتاتھا۔ مجھےمحسوس ہوا کہ میرا فیصلہ درست تھا اوریہ فیصلہ کرنے کے بعد ہی مجھے لگا ایک بڑابوجھ ہٹ گیا ہے۔ کپتانی ایک اعزاز کی بات تھی لیکن اب یہ میرے لئے زندگی کا ایک نیاپڑاوہے۔ میرا اچھا دوست اب ٹیم کی ذمہ داری لے چکا ہے اوراس نے شاندارشروعات کی ہے اورمستقبل کے تعلق سے میں بہت پرجوش ہوں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دانستہ سچن ٹنڈولکر کو گیند مارنا چاہتا تھا، شعیب اخترکا انکشاف

Next Post

بین سایر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

یو ایس اے سی کے خلاف آئی سی سی کر سکتی ہے سخت کارروائی، کرکٹ بورڈ پر انتظامی نااہلی کا الزام

2025-07-01
ایشیاکپ 2022؛ سری لنکا کو 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا نقصان ہوسکتا ہے، رپورٹ
کھیل

ایشیا کپ 2025: ہندوستان بمقابلہ پاکستان میچ کا راستہ ہو رہا ہموار، جولائی کے پہلے ہفتہ میں جاری ہو سکتا ہے شیڈول

2025-07-01
دھونی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 6000 رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے
کھیل

ایم ایس دھونی کا بڑا فیصلہ، رجسٹرکرایا ٹریڈ مارک، اب کوئی نہیں بن سکے گاکیپٹن کول

2025-07-01
ہندوستان نے نمبر ایک نیدرلینڈ کو 2-1 سے ہرایا
کھیل

ہندوستانی خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 97 رن سے شکست دے دی

2025-06-30
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
کھیل

کھیل کے میدان میں بوڈولینڈ کی شناخت : مودی

2025-06-30
کھیل

زمبابوے کے سلامی بلے باز بینیٹ زخمی ہونے کی وجہ سے بلاوایو ٹیسٹ سے باہر

2025-06-30
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

ناراض شانتو نے بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑ دی

2025-06-29
پہلا بین علاقائی ہاکی ٹورنامنٹ 19مارچ سے
کھیل

جونیئر مرد ہاکی ورلڈ کپ میں 24 ٹیمیں حصہ لیں گی، ہندوستان اور پاکستان پول بی میں

2025-06-29
Next Post
بین سایر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

بین سایر نیوزی لینڈ خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.