سرینگر//
جموںکشمیر اسمبلی کے سپیکر عبدالرحیم راتھر کا کہنا ہے کہ خصوصی درجہ دفعہ۳۷۰میں ہی موجود ہے ۔انہوں نے ساتھ ہی کہا’’خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ۳۷۰کہیں یہ در اصل ایک ہی بات ہے ‘‘۔
سپیکر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا’’آج ہائوس اچھی طرح سے چلا کچھ لوگوں نے پہلے قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے کی کوشش کی لیکن میں نے تحت قانون کارروائی کی‘‘۔
راتھر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد معزز ممبران نے ہائوس میں اچھی طرح سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
ایک سوال کے جواب میں راتھر نے کہا’’کوئی غلطی نہیں ہے ، خصوصی درجہ دفعہ۳۷۰میں ہی موجود ہے ۔خصوصی درجہ کہیں یا دفعہ۳۷۰کہیں یہ در اصل ایک ہی بات ہے ۔‘‘