سرینگر//
سرینگر کے بوٹ مین کالونی بمنہ میں آتشزدگی کی ایک بھیانک واردات کے دوران تین رہائشی مکان خاکستر ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو بمنہ کے بوٹ مین کالونی میں رہائشی مکان سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید دو مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگر چہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات کے دورا ن تین مکان خاکستر ہوئے۔
فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ بمنہ میں دو سے تین مکان خاکستر ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف ہے اور اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔