ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

غیر متوقع طور پر جموں کشمیر اسمبلی اجلاس کے پہلے دن ہی ہنگامہ آرائی ہو ئی

پی ڈی پی کے وحید پرہ نے ۳۷۰ کا معاملہ کیا اٹھا کہ بی جے پی کے ممبران نے آسمان سر پر اٹھا لیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-05
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

سرینگر//
جموںکشمیر مرکزی زیر انتظام علاقے کے اسمبلی اجلاس کے پہلے ہی روز غیر متوقع ہنگامہ آرائی ہوئی
پی ڈی پی کے رکن‘وحیدالرحمن پرہ کی جانب سے ۳۷۰کی بحالی کو لے کر اپنی آواز بلند کرنے کے ساتھ ہی ہنگامہ ہوا جس دوران پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد لون اور دوسرے آزاد ممبران نے پی ڈی پی لیڈر کا ساتھ دیا۔ شوپیاں حلقے کے ایم ایل اے ویل میں آئے اور بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ جوں ہی وحید الرحمن پرہ نے دفعہ۳۷۰کی بحالی کا معاملہ اٹھایا تو بی جے پی کے سبھی ممبران اسمبلی اپنی نشستوں سے کھڑے ہوئے اور شور شرابہ کیا۔
شور شرابے کے بیچ سپیکر عبدالرحیم راتھر نے بی جے پی ممبران کو سمجھانے کی کوشش کی کہ پرہ کی جانب سے جو کچھ بھی کہا جارہا ہے وہ اسمبلی ریکارڈ میں درج ہی نہیں لہذا اس پر ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنا سمجھ سے بالا تر ہے ۔
اس دوران نیشنل کانفرنس کے ایک درجن کے قریب ممبران اسمبلی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور پرہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی ۔
این سی ممبران کی جانب سے شور شرابہ کرنے کے بیچ پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون اور لنگیٹ کے آزاد ممبر اسمبلی خورشید احمد شیخ بھی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور وحید الرحمن پرہ کا ساتھ دیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس اور آزاد ممبران کے درمیان تلخ کلامی کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔ اس بیچ شوپیاں کے آزاد ممبر اسمبلی ایڈوکیٹ شبیر کلے نے سخت ہنگامہ کرتے ہوئے سپیکر کے نزدیک جانے کی کوشش کی جس پر وہاں پر تعینات عملے نے ممبر اسمبلی کو واپس کرسی پر بٹھایا ۔
شبیر کلے نے بی جے پی کے خلاف سخت نعرہ بازی کرتے ہوئے کہاکہ جموںکشمیر کی بربادی میں بی جے پی کا ہاتھ ہے ۔ کلے کی جانب سے ویل میں آنے کے ساتھ ہی نیشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی عبدالمجید لارمی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور پی ڈی پی ممبرا ن کی طرف دوڑ پڑے اس دوران ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی کیونکہ وہاں پر تعینات مارشلز نے انہیں وہاں سے فوری طورپر بھگا دیا۔
نامہ نگار نے مزید بتایا کہ ہنگامہ آرائی کے بیچ کشتواڑ کی جواں سال ممبر اسمبلی شوگن پریہار اور لنگیٹ حلقے کے ایم ایل اے خورشید احمد شیخ کے درمیان بھی دفعہ۳۷۰کی بحالی کو لے پر لفظی جنگ شروع ہوئی اور یہ سلسلہ کئی منٹوں تک ایوان میں دیکھا گیا۔
اس دوران عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی معراج ملک اور خورشید احمد شیخ کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
اس طرح سے اسمبلی سیشن کے پہلے دن ہی یہ عیاں ہوا کہ اجلاس ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دستی بم حملے کے ایک دن بعد سرینگر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

Next Post

خلاف ورزی پر ممبران کی رکنیت تک بھی معطل کی جاسکتی ہے:راتھر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
سینئر این سی لیڈرعبدالرحیم راتھر کو جموں کشمیر اسمبلی کا اسپیکر بنائے جانے کا امکان

خلاف ورزی پر ممبران کی رکنیت تک بھی معطل کی جاسکتی ہے:راتھر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.